مطالبات پر عملدرآمد نہ کیاگیا تو احتجاج کرینگے،فیڈریشن پاکستان چیمبرز

15 جون ، 2024

اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفاقی بجٹ کاروبار مخالفت اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ صنعت و کاروبار کے فروغ کےلیے ایسے اقدامات کو واپس لیا جائے، بجٹ میں عوام اور خاص طورپر غریبوں کے لیے مشکلات پیدا کرے گا، بجٹ کو مسترد کرتے ہیں، ایف پی سی سی آئی کےصدر عاطف اکرام شیخ نے کیپٹل آفس اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری کے مطالبات پر عملدرآمد نہ کیاگیا تو احتجاج کیا جائے گا، اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس کے چیئرمین کریم عزیز ، چیئرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل ، احمد چنائے ، احمد وحید، فلور ملز ایسوسی ایشن کےصدر طارق صادق ، وویمن چیمبرز کی ثمینہ فاضل ،حبیب اللہ زاہد ، زبیر احمد ملک ، احمد جواد ، بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ ایف پی سی سی آئی کے کراچی اور لاہور دفاتر سے بھی ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ بجٹ میں نہ صرف متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی گئی بلکہ حکومت نے اپنی اتحادی جماعتوں سے بھی اختلاف رائے رہا۔