پاکستانی کرکٹرز پریکٹس سے محروم بچوں کی تقریب میں شرکت کی

15 جون ، 2024

کراچی(نمائندہ جنگ)لوڈر ہل میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے مسلسل دوسرے دن پریکٹس نہیں کی اور کھلاڑی ہوٹل تک محدود رہے۔پاکستانی ٹیم کے میڈیا منیجر کے مطابق گیلی آوٹ فیلڈ اور پریکٹس کی سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی ٹیم پریکٹس نہ کرسکی۔پاکستان اپنا آخری میچ اتوار کو آئر لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔جمعرات کی شام فلوریڈا میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے بچوں کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت کی۔