یوٹیلیٹی سٹورزپر بعض اشیاء کی قیمتیں مارکیٹ سے زیادہ ہونیکا انکشاف

15 جون ، 2024

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) یوٹیلیٹی سٹورزپر عام صارفین کیلئے بعض ضروری اشیاء کی قیمتیں اوپن مارکیٹ کی قیمتوں سے زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، چاول ، چینی، دال مسور کی قیمتیں اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں زیادہ ہیں پاکستان بیورو آف شماریات کی دستاویز کے مطابق 20کلوآٹاکی قیمت 2740روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 1769روپے ہے اس طرح سٹورز پر آٹا 54.87فیصد یعنی 970روپے82پیسے مہنگا فروخت ہورہا ہے، چینی کی قیمت 155روپے فی کلوجبکہ اوپن مارکیٹ میں 143روپے ہے اس طرح چینی 12روپے مہنگی ہے ،دال مسور 16 روپے37پیسے، ٹوٹا باسمتی چاول 19 روپے 39 پیسے ، سپر باستمی چاول 23روپے82 پیسے اور سیلا چاول کائنات 43روپے 80پیسے فی کلومہنگا فروخت ہورہا ہے ۔