ہتک عزت قانون ،لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے مشروط

15 جون ، 2024

لاہور(جنگ نیوز،کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے ہتک عزت قانون کو عدالتی فیصلے سے مشروط کردیا،ایڈووکیٹ جنرل 4جولائی کو دلائل کیلئے طلب کرلیا گیا،عدالت نے کہا کہ سوشل میڈیا نے ہر شخص کو صحافی بنادیا ،ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے ہتکِ عزت ایکٹ کے خلاف لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیے،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی دلائل کیلئے طلب کر لیا ۔عدالت نے ایکٹ پر عمل درآمد کو عدالتی فیصلے سے مشروط کرتے ہوئے سماعت 4 جولائی تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے کہا کہ امید ہے عدالت اس بِل کو معطل کر دے گی۔