سائبر کرائم کراچی شدید افرادی قوت کی کمی کا شکار

15 جون ، 2024

کراچی (اسد ابن حسن) سائبر کرائم کراچی شدید افرادی قوت کی کمی کا شکار ہے جس کی وجہ سے موصول ہونے والی شکایتوں پر تحقیقات کے انبار لگ گئے ہیں۔ گزشتہ ماہ سرکل کے دورے پر آئے ہوئے ڈائریکٹر کو جو اعداد و شمار پیش کیے گئے اس کے مطابق سرکل کی سینکشنڈ اسٹرینگتھ (منظور شدہ افرادی قوت) 121 ہے جبکہ تعیناتیاں صرف 28 ہیں اور 94 افرادی قوت کی کمی ہے۔