190ملین پاونڈز ریفرنس؛ایک گواہ کے بیان پر جرح مکمل، آئندہ سماعت پر 4طلب

15 جون ، 2024

اسلام آباد (خبر نگار) احتساب عدالت میں 190 ملین پاونڈز ریفرنس کی سماعت کے دوران ایک گواہ کے بیان پر وکلا صفائی نے جرح مکمل کر لی ، ریفرنس میں 30گواہان کے بیانات قلمبند جبکہ 22پر جرح مکمل ہو چکی ہے، عدالت نے آئندہ سماعت 21 جون تک ملتوی کر دی ، 4گواہوں کو جرح کیلئے طلب کر لیا ۔