فیصل آباد (نمائندہ جنگ) حکومت وفاقی بجٹ 25۔2024 میں تجویز کئے گئے اقدامات پر نظرثانی کرتے ہوئے ایک فیصد فائنل ٹیکس رجیم اور ایکسپورٹ فنانس سکیم کے تحت لوکل سپلائیز پر زیرو ریٹنگ کی سہولت بحال کرنے کے علاوہ برآمد کنندگان کے واجب الادا ریفنڈز کی ادائیگی کے لئے مناسب فنڈز مختص کرکے انڈسٹری کا اعتماد بحال کرے۔ یہ مطالبات پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف خرم مختار نے کئے ہیں۔ انہوں نے حالیہ وفاقی بجٹ میں تجویز کردہ اقداما ت پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپورٹرز کو ایک فیصد فائنل ٹیکس نظام (ایف ٹی آر) سے کم از کم ٹیکس نظام (ایم ٹی آر) میں منتقلی مایوس کن ہے اس سے برآمدات میں اضافے کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ برآمد کنندگان پہلے ہی ٹرن اوور پر ایک فیصد انکم ٹیکس اور 0.25 فیصد ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے برآمدی شعبے کی لاگت میں تیزی سے اضافہ کرکے برآمدی ترقی کے اپنے ہی ویژن کی نفی کی ہے۔ خرم مختار نے ٹیکسٹائل کی برآمدی صنعت کو درپیش مالی مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ برآمد کنندگان کے تقریبا 700 ارب روپے ری فنڈ نظام کی نذر ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے واجب الادا ری فنڈز پر 24 فیصد سود کی ادائیگی کا اضافی بوجھ ہے۔ اس کے علاوہ پرانے ریفنڈز کی مد میں 38 ارب روپے بھی طویل عرصے سے زیر التوا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 72 گھنٹوں کے اندر خودکار ریفنڈ کو لازمی قرار دینے والے قواعد کے باوجود اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ توانائی کی بڑھتی ہوئی لاگت، بلند شرح سود اور سیلز ٹیکس ریفنڈ کے ناکارہ طریقہ کار نے کئی کمپنیوں کو دیوالیہ پن کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم (ای ایف ایس) کے تحت مقامی رسد پر زیرو ریٹنگ کے خاتمے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے انٹرمیڈیٹ ان پٹ درآمدات میں اضافہ ہو گا جبکہ مزید 18 فیصد سیلز ٹیکس اور ٹرن اوور ٹیکس سے مقامی مینوفیکچررز کو مزید نقصان پہنچے گا جو پہلے ہی توانائی کی بلند قیمتوں سے پریشان ہیں۔ پی ٹی ای اے کے پیٹرن انچیف نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے لئے تجویز کردہ اقدامات مکمل طور پر صنعت اور برآمدات کے خلاف ہیں۔ ان تبدیلیوں سے عالمی مارکیٹ میں پاکستانی برآمد کنندگان کی مسابقت ختم ہو جائے گی جس سے ممکنہ طور پر برآمدی آمدنی اور زرمبادلہ میں کمی آئے گی۔
اسلام آباد نائب وزیراعظم ووفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت برطانیہ سے آنے اور جانے والی...
اسلام آباد سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی اسلام آباد آمد ،سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے متحرک ہو...
راولپنڈی بانی پاکستان تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ نے جو تیسرا یا چوتھا این...
اسلام آباداحتساب عدالت اسلام آباد کے ایڈمنسٹریٹیو جج ،ناصرجاوید رانا نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین،ملزم...
لاہوروفاقی حکومت نے بجلی اور گیس کے ٹیرف اسٹرکچر میں بنیادی تبدیلی پر غور شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق بجلی و...
کراچی غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 48گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت مزید 61فلسطینی شہید اور 160سے زائد...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہبازشریف نے تحفظ ختم نبوتؐ کے معاملے پرپارلیمنٹ کی تاریخی قرارداد کی منظور ی کے 50...
اسلام آباد سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے گزشتہ 10 سال میں پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی آمدن اور ٹیکس کی...