پاکستان کا مستقبل روشن، تاجر برادری نے ہمیشہ چیلنجز کو قبول کیا ہے، اسحاق ڈار

15 جون ، 2024

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں ابھرنے کی صلاحیت موجود ہے، تاجر برادری نے ہمیشہ چیلنجز کو قبول کیا ہے پاکستان کا مستقبل روشن ہے میرا واحدایجنڈا ہے کہ اقتصادی سفارتکاری کے ذریعے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائےجناح کنونشن سنٹر میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نےکہا وہ راولپنڈی چیمبر کے تاثرات، فیڈبیک اور تجاویز وزیر اعظم سے شیئر کرینگے، تاجر برادری سے سفارشات لینے کیلئے وزیر خزانہ سے بھی بات کرینگے،موجودہ شرح سود معاشی ترقی کیلئےممکن نہیں ہے یہ اب مہنگائی کیساتھ نیچے آ رہا ہے حکومت نے شرح سود اور مہنگائی کو سنگل ڈیجٹ پر لانے کا ہدف مقرر کیا ہے، صدر چیمبرثاقب رفیق گروپ لیڈر سہیل الطاف اور تقریب کے چیئرمین عثمان شوکت سمیت مقررین نے تاجر برادری کو درپیش مسائل، ٹیکس اقدامات اور بجٹ 2024 میں اعلان کردہ نئے اقدامات پر روشنی ڈالی ۔