ایران امریکا بالواسطہ مذاکرات آج پھر شروع ہوں گے

29 نومبر ، 2021

واشنگٹن /تہران (جنگ نیوز)امریکا ویانا میں ایران کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات دوبارہ سے شروع کرے گا تاہم پچھلی بار کی نسبت اس بار امریکہ زیادہ پْر امید نہیں ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کو ہونے والے مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں امریکہ کے پاس تہران کو جوہری بم بنانے سے روکنے کے آپشنز محدود ہوں گے۔ ویانا میں بالواسطہ مذاکرات پیر کو ایک بار پھر شروع ہوں گے۔امریکی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان کے مطابق مفاہمت پر تیزی سے پہنچنے اور اس پر عمل کرنے کی گنجائش باقی ہے۔تاہم ایران میں امریکہ کے سفیر روب مائیلی کا کہنا ہے کہ تہران کا رویہ مذاکرات کے لیے مناسبʼ نہیں ہے۔واشنگٹن نے ایران پر سست رو ہونے اور اپنےبنیاد پرست مطالبات بڑھانے کا الزام لگایا ہے۔