اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ ڈس انفارمیشن کے مسئلے کے حل کیلئے صحافی برادری سے مکمل مشاورت کی جائے گی۔ اس معاملے پر کابینہ کمیٹی میں معاملہ درپیش آیا مگر اس معاملے کو صحافیوں کی رضا مندی تک موخر کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں آپ کی آراء شامل ہونی چاہئے اور ایک کمیٹی بننی چاہئے، ڈس انفارمیشن کے مسئلے کو مل کر حل کرنا ہے۔ اگر کسی کی شکایت ہے تو اس کی داد رسی ہونی چاہئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پانچ ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی ہیلتھ انشورنش کیلئے ایک ارب کی خطیر رقم رکھی گئی ہے جبکہ آئندہ برس دس ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی انشورنس کی جائے گی۔ صحافی برادری کی سپورٹ حاصل نہ ہوتی تو میں وزیر اطلاعات نہ ہوتا، صحافیوں کا کام بہت مشکل ہے، کونسل آف کمپلینٹس کے حوالہ سے بھی پیش رفت ہوئی ہے۔ کم از کم اجرت کے حوالہ سے بھی میڈیا اداروں میں عمل ہونا چاہئے، کوشش ہے کہ میڈیا اداروں کی معاونت کریں۔ پی بی اے اور اے پی این ایس سے درخواست ہے کہ جب ہم آپ کے لئے فنڈز بڑھاتے ہیں تو آپ میڈیا ورکرز کو بھی اس میں شامل کریں۔ مریم اورنگزیب کے لگائے ہوئے پودے کو تناور درخت بنائیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے ان خیالات کا اظہار پی ایف یو جے، نیشنل پریس کلب اور آر آئی یو جےکے زیراہتمام این پی سی میں منعقدہ اظہار تشکر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) مبشر حسن، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، این پی سی کے صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی، سابق صدر طارق چوہدری، حاجی نواز رضا، انور رضا، شہریار خان، آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
اسلام آباد ترکی نے سینئر سفارتکار عرفان نذیراوغلو کو پاکستان کے لیے اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔ وہ ڈاکٹر محمد...
راولپنڈی لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے 3رشتہ داروں کی بحفاظت رہائی عمل میں آگئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات...
اسلام آباد آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی نے اپنے گزشتہ فیصلوں کو دہراتے ہوئے اضافی ڈیزل درآمد کرنے کی...
راولپنڈی اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذالعمل ہے،ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے حال ہی میں ترقی پانے والے پانچ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ...
لاہور پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس...
راولپنڈی اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے ایک جریدے میں چین کے اعلیٰ سطح...