اسلام آباد (طاہر خلیل) اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور اینڈریو شوفر کی سربراہی میں وفد نے مزار قائد پر حاضری دی۔ امریکی سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی ناظم الامور نے اپنے تین روزہ دورہ کراچی کے موقع پر سمندری سلامتی اور سرگرمیوں کی نگرانی کے پروگرام کا افتتاح کیا۔ جبکہ درگاہ منگھو پیر میں مگرمچھوں کو کھانا کھلایا، مکلی کے تاریخی قبرستان اور بچیوں کے مدرسے کا دورہ کرتے ہوئے مذہبی رواداری کے فروغ اور ثقافتی ورثے کے تحفظ میں تعاون سمیت پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کا عزم دہرایا۔ انہوں نے بانی پاکستان محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مزار قائد پر بھی حاضری دی۔ پاکستان میں مقرر امریکی ناظم الامور اینڈریو شوفر نے 12 تا 14 جون کراچی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دونوں ممالک کے مستحکم تعلقات اور شراکتداری کو اجاگر کیا، جبکہ سمندری سلامتی میں مزید بہتری، مذہبی آزادی کی حوصلہ افزائی اور تحفظ برائے ثقافتی ورثہ کے لئے امریکی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
اسلام آباد ترکی نے سینئر سفارتکار عرفان نذیراوغلو کو پاکستان کے لیے اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔ وہ ڈاکٹر محمد...
راولپنڈی لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے 3رشتہ داروں کی بحفاظت رہائی عمل میں آگئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات...
اسلام آباد آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی نے اپنے گزشتہ فیصلوں کو دہراتے ہوئے اضافی ڈیزل درآمد کرنے کی...
راولپنڈی اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذالعمل ہے،ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے حال ہی میں ترقی پانے والے پانچ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ...
لاہور پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس...
راولپنڈی اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے ایک جریدے میں چین کے اعلیٰ سطح...