اسلام آباد( کامرس رپور ٹر ) مہمند ڈیم ہائیڈور پاور پروجیکٹ کیلئے کویت 10کروڑ ڈالر فراہم کریگا، کویت فنڈ کی جانب سے قرض کی پہلی قسط اڑھائی کروڑ ڈالر کی فراہمی کے معاہدہ پر 3جون کو دستخط ہوئے تھےگزشتہ روز وزارت اقتصادی امور اور واپڈا کے مابین مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کیلئے اڑھائی کروڑ ڈالر کے قرضہ کیلئے ذیلی معاہدہ ( ایس ایل اے )ہوا ہے معاہدے پر جمعہ کووزارت اقتصادی امور میں دستخط کئے گئے سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے وزارت اقتصادی امور جبکہ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ( ر ) سجاد غنی نے واپڈا کی نمائندگی کی کویت کے سفیرناصر عبدالرحمٰن جاسر المطیری بھی اس موقع پرموجودتھے ،کویت فنڈ کی جانب سے 10 کروڑڈالرکی مجموعی مالی تعاون چار مساوی قسطوں کے ذریعے فراہم کی جائیگی ۔
اسلام آباد نائب وزیراعظم ووفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت برطانیہ سے آنے اور جانے والی...
اسلام آباد سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی اسلام آباد آمد ،سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے متحرک ہو...
راولپنڈی بانی پاکستان تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ نے جو تیسرا یا چوتھا این...
اسلام آباداحتساب عدالت اسلام آباد کے ایڈمنسٹریٹیو جج ،ناصرجاوید رانا نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین،ملزم...
لاہوروفاقی حکومت نے بجلی اور گیس کے ٹیرف اسٹرکچر میں بنیادی تبدیلی پر غور شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق بجلی و...
کراچی غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 48گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت مزید 61فلسطینی شہید اور 160سے زائد...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہبازشریف نے تحفظ ختم نبوتؐ کے معاملے پرپارلیمنٹ کی تاریخی قرارداد کی منظور ی کے 50...
اسلام آباد سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے گزشتہ 10 سال میں پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی آمدن اور ٹیکس کی...