آئکیو کوآرڈنیٹڈ ویلیڈیشن مشن کا دورہ‘ سی اے اے اقدمات کا جائزہ

15 جون ، 2024

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) آئکیو کے کوآرڈنیٹڈ ویلیڈیشن مشن (آئی سی وی ایم) کا دورہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی مکمل ہو گیا ۔ اس دوران ٹیم نے دسمبر 2021ء میں ہونے والے آئکیو کے دورہ کے بعد کئے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔سیکرٹری ایوی ایشن/ڈی جی سی اے اے سیف انجم اور ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری نادر شفیع ڈار مشن کے دوران دستیاب رہے۔ آئی سی وی ایم ٹیم نے ڈی جی سی اے اے، ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری اور تمام ڈائریکٹرز سے اختتامی میٹنگ کے دوران سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام سے ابتدائی رپورٹ شیئر کی۔ تفصیلی رپورٹ بعد میں مناسب وقت پر پیش کی جائے گی۔ ادھر آئی سی وی ایم ٹیم نے کہا ہے کہ آئکیو سے تفصیلی رپورٹ کی وصولی تک پی سی اے اے ابتدائی نتائج کو شائع نہ کرے۔