300 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 9ویں کھیپ کراچی سے اردنی بندرگاہ روانہ

15 جون ، 2024

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد)انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق پاکستان کی جانب سے غزہ کیلئے امداد کی فراہمی کی ایک اور کھیپ روانہ کرنے کیلئے تیار کر دی گئی ہے۔ حکومت پاکستان کی ہدایت پر غزہ کے عوام کیلئے امداد دینے کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے 14جون کو این ڈی ایم اے نے الخدمت فائونڈیشن کے تعاون سے امدادی سامان کی نویں کھیپ بذریعہ بحری جہاز اردنی بندرگاہ روانہ کی گئی۔ امدادی سامان کراچی سے ترکی کی اقوا پورٹ کے ذریعے بھیجا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے اور الخدمت فائونڈیشن کے نمائندگان کراچی میں ہونے والی سامان روانگی کی تقریب میں موجود تھے۔ روانہ کئے گئے تین سو ٹن امدادی سامان میں ادویات‘ حفظان صحت کی کٹس اور راشن بیگ شامل ہیں۔