انجینئرنگ کونسل کیلئے واشنگٹن ایکارڈ سگنیٹری میں مزید 6 سال کی توسیع

15 جون ، 2024

اسلام آباد (ساجد چوہدری) پاکستان انجنیئرنگ کونسل کو واشنگٹن ایکارڈ سگنیٹری کی مزید چھ سال کی توسیع مل گئی ، اس اقدام سے انجینئرنگ گریجویٹس کیلئے سرحد پار نقل و حرکت میں اضافہ ہو گا اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے،پی ای سی ذرائع کے مطابق یہ اہم سنگ میل انٹرنیشنل انجینئرنگ الائنس کے اجلاس کے دوران حاصل کیا گیا جو نئی دہلی میں منعقد ہوا، اجلاس میں واشنگٹن ایکارڈ کے دیگر دستخط کنندگان نے بھی شرکت کی، بھارتی حکام کی جانب سے ویزا جاری نہ کرنے پر پاکستان انجینئرنگ کونسل نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔