برطانیہ میں قائم سرمایہ کاری کمپنی کے ذریعے پاکستانی ای کامرس کمپنی کے حصول کی منظوری

15 جون ، 2024

اسلام آباد(کامرس رپور ٹر ) برطانیہ میں قائم الف کیپٹل ہولڈنگز نے پاکستانی ای کامرس فرم کو حاصل کر لیا،کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے برطانیہ میں قائم ایک سرمایہ کاری کمپنی کے ذریعے پاکستانی ای کامرس کمپنی کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں سی سی پی نے لندن میں مقیم الف کیپٹل ہولڈنگز لمیٹڈ کے ذریعے الف انوویشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے حصول کے لیے مرجر آرڈر پاس کیا۔ الف کیپٹل ہولڈنگز لمیٹڈانگلینڈ اور ویلز میں رجسٹرڈ ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے جو بنیادی طور پر مختلف سرمایہ کاری کے لیے ایک ہولڈنگ کمپنی کے طور پر کام کرتی ہے۔ ٹارگٹ کمپنی الیف انوویشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ پاکستان میں رجسٹرڈ ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے، جو ای کامرس سروسز اور سلوشنز میں مہارت رکھتی ہے۔اس ٹرانزیکشن میں الف انوویشنز کے دو انفرادی شیئر ہولڈرز سے حصص کی خریداری شامل ہے۔