ملک میں 13 کروڑ 4 لاکھ 44 ہزار 891 رجسٹرڈووٹر،اعدادوشمارجاری

15 جون ، 2024

اسلام آباد( طاہر خلیل)الیکشن کمیشن نے ووٹروں کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق ملک بھر میں ووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ 4 لاکھ 44 ہزار 891 ہوگئی ہے جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں کل ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 42 لاکھ 55 ہزار 74 ہوگئی ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 96 لاکھ 39 ہزار 841 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 46 لاکھ 25 ہزار 233 ہے، سندھ میں کل ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 73لاکھ 81 ہزار 237 ہوگئی جن میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 48 لاکھ 8 ہزار 772 اور خواتین ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 25 لاکھ 72 ہزار 465 ہے، خیبرپختونخوا میں کل ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 22لاکھ 45 ہزار 264 ہوگئی جن میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 21 لاکھ 8 ہزار 332 اور خواتین ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 36 ہزار 932 ہے، بلوچستان میں کل ووٹرز کی تعداد 54لاکھ 50 ہزار 572 ہوگئی جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 30 لاکھ 56 ہزار 775 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد23 لاکھ 93 ہزار 797 ہے،اسلام آباد میں کل ووٹرز کی تعداد 11لاکھ 12 ہزار 774 ہوگئی جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 83 ہزار 963 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 28 ہزار 781 ہے۔