اسلام آباد( نیوز رپورٹر،کامرس رپورٹر ) وزیراعظم شہباز شریف نےایک دن میں دو بڑے اعلان کردیے ہیں ۔ صنعتوں کیلئے بجلی سستی کرنے کے بعد بڑی عید پر وزیراعظم نےعوام کیلئے بڑی عیدی دی ہے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطا بق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لٹر کی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یکم جون کو حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی،اب تک پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے کا ریلیف عوام کو دیا جاچکا ۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 258روپے 16پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 267روپے 89پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے، جس کا اطلاق 15جون 2024سے ہو گیا ، وزارت خزانہ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں گزشتہ 15روز کے دوران تیل کی قیمتوں میں ملاجلا رجحان رہا ، اوگرا نے قیمتوں پر عالمی مارکیٹ میں ردوبدل پر کام کیااور ان میں کمی کی سفارش کی ۔ دوسری طرف وزیراعظم شہبازشریف نےصنعت اور برآمدات میں بڑے اضافے کیلئے تاریخی قدم اٹھایا ہے، وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطا بق ملکی صنعت کی بہتری کیلئے بجلی کے تاریخی پیکج کا اعلان کیاگیا ہے،صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10روپے69 پیسے کی کمی گئی ہے۔وزیراعظم کی خصوصی کاوشوں سے صنعت اور برآمدات کے شعبے کیلئے بجلی کی قیمت34 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے،نیپرا نے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں10روپے69 پیسے فی یونٹ کمی تجویز کی تھی جو وزیراعظم نے منظور کر لی ،وزیراعظم کے پیکج کے نتیجے میں صنعتوں سے 200 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ختم ہوگا ،صنعتوں کو یہ پیکج عالمی منڈی میں اشیاءکی لاگت کے مقابلے کے قابل بنانے کیلئے دیا گیا، اس پیکج سے صنعتی اور زرعی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی اور برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔ صنعتی ترقی کی رفتار مزید تیزہوگی ، روزگار میں تیزترین اضافہ ہوگا، صنعتوں کے پہیے کی رفتار تیز اور برآمدات میں اضافے سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔ادھر وزیراعظم شہباز شریف سےسابق گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کی عالمی شہرت یافتہ کنسلٹنسی فرم کے وفد کے ہمراہ ملاقا ت کی ،وفد کی جانب سے پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں، وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام شعبوں بالخصوص معدنیات اور توانائی میں سرمایہ کاری کی لامحدود استعداد موجود ہے۔ ملکی معیشت کی ترقّی میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ ملک کے دوست ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے معاہدوں کو بین الاقوامی شہرت یافتہ فرمز کی مشاورت سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے،حکومت کے حجم میں کمی اور نظام حکومت کو مؤثر بنانے کیلئے بھی عالمی شہرت یافتہ فرمز سے مشاورت کی جائے۔ وزیر اعظم نے یقین دلایا کہ حکومت پاکستان معیشت کی بحالی کیلئے نجی شعبے کو تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔
راولپنڈی ایران ، امریکا امن مذاکرات کےلیے غیر ملکی وفودکی آمد کے دوران پیر کوبھی راولپنڈی میں سیکیورٹی...
کراچی پیر کو ملک کے مختلف ایئرپورٹ سے مجموعی طور پر 108پروازیں منسوخ کی گئیں جن میں 82بین الاقوامی اور اندرون...
کراچی سفارتی و دفاعی ماہرین آصف درانی، منیر اکرم اور میجر جنرل زاہد محمود نے کہا ہے کہ امریکہ و ایران...
کراچی سینئر صحافی و تجزیہ کاروں کامران یوسف اور اعزاز سید نے کہا ہے کہ مذاکرات نہیں ہوتے تو یہ دنیا کیلئے بڑا...
اسلام آباداسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات، سکیورٹی کے پانچ سرکل ہونگے، امریکی شخصیات کی سیکیورٹی...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم اقبال 21 اپریل 2026 پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ اقبال نے خودی،...
لاہورپنجاب میں ہمہ گیر قانونی اصلاحات میں پیش رفت، اہم مسودات قوانین کی منظوری، ماحولیاتی معاہدہ، عدالتی...
اسلام آباد وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزادنے کہاہے کہ چار سالہ مدت کے بعد بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں...