لاہور،ساہیوال(نمائندگان جنگ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں 13 بچوں کے جاں بحق ہونے کے سانحہ پر غمزدہ خاندانوں کا دکھ بانٹنے پہنچ گئیں اور سانحہ پر خود معذرت کی۔ وزیر اعلیٰ نے ایم ایس، اے ایم ایس اور ایڈمن آفیسر پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور فوری محکمانہ کارروائی کی ہدایت کی ، سا نحہ کے حقیقی ذمہ داروں کا تعین کرکے نشان عبرت بنانے کا حکم دیا۔وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت ہسپتال میں چار گھنٹے طویل انکوائری اجلاس ہوا۔وزیر اعلیٰ نے ساہیوال سانحہ کی تمام انکوائری رپورٹ کی سی سی ٹی ویڈیوز خود چیک کیں اور کہا کہ آپ کے ضمیر ملامت نہیں کرتے،خود کو ان بچوں کے والدین کی جگہ رکھ کر دیکھیں۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق آگ بجھانے والے آلات اپریل سے ایکسپائر ہوچکے تھے،اطلاع کے باوجود تبدیل نہیں کئے گئے۔ آگ بجھانے والے آلات کیا ڈیکوریشن پیس کے طور پر لگائے گئے،کوئی مشق نہیں ہوئی کسی کو استعمال نہیں آتا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں کو نکالنے والے ریسکیورز کو شاباش دی،انعام کا اعلان کیا اورسانحہ تفصیلات دریافت کیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ آگ لگی تو آگ بجھانے والے آلات کیوں نہیں لائے گئے۔ ہیلتھ کو اربوں دے رہے ہیں، پھر غریب مریضوں سے داخلے کے لئے پیسے کیوں لئے جاتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئی اور رپورٹ میں سب اچھا لکھا گیا۔کروڑوں کی مشینیں اور ادویات دیتے ہیں، ایکسرے اور دوائیاں باہر سے آرہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہا رکیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے والدین سے باری باری سانحہ کی تفصیلات دریافت کیں ، والدین کی باتیں سن کر وزیر اعلیٰ مریم نواز افسردہ اور پریشان ہوگئیں۔ جاں بحق بچی عافیہ کے والد محمد علی نے کہا سانحہ کے بعدپولیس نے ڈنڈے مارے،گارڈ نے بوڑھی ماں کو دھکے دیئے۔ وزیر اعلیٰ نے گارڈز کے مریضوں سے رویے پر شدید برہمی کا اظہا رکیا اور ڈی پی او ساہیوال کو پیسے لینے کی شکایت پرسیکورٹی گارڈز کی انکوائری اورتمام ہسپتالوں کے سیکورٹی آڈٹ کا حکم بھی دیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہاانشاء اللہ پوری کوشش ہے ایسا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو۔ وزیر اعلیٰ نے متاثرہ نرسری کا دورہ کیا دیگر وارڈز میں بھی گئیں اور مریضوں اور لواحقین سے بات چیت کی ،ساہیوال سے نمائندہ جنگ کے مطابق مریم نواز شریف نے ٗپرنسپل میڈیکل کالج ٗ ایم ایس ٗ اے ایم ایس اور ایڈمن افسر کو ملازمتوں سے برخاست کرنے اور گرفتار ی کا حکم ٗ دیا جس پر ڈی پی او فیصل شہزاد نے پولیس نفری کے ہمراہ پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر عمران حسن خان ٗایم ایس ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر اختر محبوب ٗ ڈاکٹر عمر اور ڈاکٹر عثمان کو گرفتارکرلیا۔ ڈاکٹرز کو گرفتارکرنے پر ہسپتال کے دیگر ڈاکٹرز نے شدید احتجاج کیا نعرہ بازی کی اورمزاحمت کی۔ڈاکٹرز اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہیں ، پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ینگ ڈاکٹرزو دیگر ڈاکٹرز اور سٹاف وغیرہ نے کام کرنا بند کردیا ،ڈاکٹرز کے مسلسل احتجاج کے بعد گرفتار ڈاکٹرز رہا کردیئے گئے۔ہسپتال پہنچنے پر انہیں ہارپہنائے گئے۔ ڈاکٹرز نے اوپی ڈی میں کام نہ کرنے کا اظہار اور تشدد کرنے والے پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیاہے ۔
اسلام آ باد تر جمان وزارت مذہبی امور نے ایک بیان میں عمرہ زائرین،عمرہ آپریٹرز اور ایئرلائن دفاترپر واضح...
اسلام آباد ہیکرز نے وزارت آئی ٹی کے ادارے اگنائیٹ کی ویب سائٹ ہیک کرنے کے بعد کارٹون پکچر اپلوڈ کردی،تاہم...
اسلام آباد اوورسیز پاکستانیوںکی شکایات کے ازالے کیلئے ہوہوائی اڈوںپر سہولت ڈیسک بنائے جائیں گے اور ٹول فری...
اسلام آباد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے معاون ایلون مسک کی جانب سے امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کے...
۔اسلام آباد قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ارکان قومی اسمبلی کو ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری...
اسلام آبادوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سی ڈی اے اور ڈی ایچ اے کے نئے مشترکہ سیکٹر مارگلہ انکلیو کا دور ہ کیا،...
اسلام آباد پی ٹی آئی نےقومی اسمبلی کے 13ویں سیشن کے پہلے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس سے قبل 12ویں...
اسلام آباد سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد میں اضافے کی بدولت پارلیمنٹ کی مخصوص نشستوں پر اپیل کا فیصلہ چند...