اسلام آباد ( طاہر خلیل،راناغلام قادر ) وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن سے اہم ملاقاتیں کیں جس میں سیاسی اور قومی امور پر بات چیت ہوئی، وزیرداخلہ نے مولانا فضل الرحمٰن کی عیادت کی انکی خیریت دریافت کی ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیااور کہا کہ آپکی صحت و سلامتی کیلئے دعا گو ہوں، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے 25 سالہ دیرینہ تعلق ہےان سے عزت و احترام والا رشتہ ہے،وزیر داخلہ نے صدر آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، صدر مملکت نےکہا کہ پاکستان کو آگے لے جانا ہے اور اس سلسلے میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا سیاسی جماعتوں کو جمہوری اور آئینی ذمہ داری نبھاتے ہوئے وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کو مقدم رکھنا ہے، ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈالکر صرف پاکستان کا سوچنا ہے ، محسن نقوی نے کہا کہ اتحاد اور یکجہتی کی طاقت سے ہر چیلنج سے نمٹا جا سکتا ہے۔
بغداد سربراہ قدس فورس اسماعیل قاآنی کا بغداد پہنچ کر عراقی قیادت سے اہم مشاورت، خطے کی کشیدگی، عراق کی...
کراچی ایف بی آئی سربراہ کاش پٹیل اپنی پوزیشن پر غیر یقینی صورتحال اور نوکری جانے کے خوف کا شکارہیں ،بعض...
کراچی وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان مخلصانہ کوشش کر رہا ہے کہ یہ تنازعہ ختم ہوسکے۔ ماہر...
اسلام آباد سفارت کاری کی دنیا میں بڑی کامیابیاں عام طور پر مہینوں، اور بعض اوقات برسوں میں حاصل ہوتی ہیں،...
اسلام آ باد پاکستانی عازمینِ حج کی پہلی پرواز ہفتہ کے روز کراچی سے مدینہ منورہ پہنچ گئی جہاں 155عازمین کا...
کراچی وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ ڈیزل کے بعد پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا...
ویٹیکن سٹی پوپ لیو چہاردہم کا کہنا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ ان کے بیانات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کے...
کراچی نیتن یاہو نے اشاروں میں لبنان محاذ پر ناکامی کو تسلیم کر لیا۔ حزب اللہ بدستور برقرار، شمالی سرحد کا...