راولپنڈی (نمائندہ جنگ ، ایجنسیاں ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان نے کہا ہے کہ مختلف ادارے عدلیہ میں مداخلت میں ملوث ہیں، عدلیہ میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کا جلد اختتام ہوگا۔ جمعہ کے روز جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں ای کورٹ اور مصالحتی مراکز (اے ڈی آر) کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدلیہ میں مداخلت سے مل کر جان چھڑانا ہوگی، ہماری جوڈیشری بغیر کسی ڈر ،خوف ،لالچ کے فرائض سر انجام دے رہی ہے، ایک جج سے میری فون پر بات ہوئی جو ان کے ساتھ ہوا وہ سب انہوں نے بتایا، جج صاحب کا کہنا تھا مجھے خوف نہیں میں اپنا کام ایمانداری سے انجام دوں گا۔انہوں نے کہا کہ ججز پر دبا و کے حوالے سے شکایات آئی ہیں، اللہ کا خوف رکھنے والے کسی بلیک میلنگ سے نہیں ڈرتے، 2007 میں عدالتی نظام کی خاطر اکیلا گھر سے نکل پڑا تھا،عام شکایت ہے جج صاحبان عدالتوں میں وقت پر نہیں بیٹھتے، ججز کی حاضری کے لیے پنجاب میں بائیو میٹرک سسٹم لائے ہیں، جو ججز وقت پر نہیں آئیں گے ان کے خلاف کارروائی ہو گی، چند کالی بھیڑیں ہر جگہ موجود ہوتیں ہیں، کچھ ججز اپنے کام ریڈرز سے کروا کر چائے پی کر گھر چلے جاتے ہیں، کمرہ عدالت میں ججز کی موجودگی کو دیکھنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے ہیں، جو ججز کمرہ عدالت میں موجود نہیں پائے گئے ان کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے، مقدمات میں تاخیر کی بڑی وجہ وکلا ءکی ہڑتال تھی، وکلاء کے تعاون سے پنجاب کی عدالتوں میں ہڑتال کلچر کا خاتمہ دیکھنے میں آیا ہے ، چیف جسٹس نے کہا کہ وقت پر جج صاحبان اپنی عدالتوں کا کام شروع کریں تو زیر التوا مقدمات میں کمی آئے گی ، 13 مئی 2024 سے ابتک دو لاکھ نناوے ہزار مقدمات دائر ہوئے اور فیصلہ ہونے والے مقدمات کی تعداد تین لاکھ سے زائد ہے، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے کہا کہ اے آر ڈی مراکز سے عدالتوں میں زیر التوا مقدمات میں کمی آئے گی اور ان مراکز میں عوام کو گھر کی دہلیز پر انصاف ملے گا، اس موقع پر جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس صداقت علی خان، جسٹس چوہدری عبدالعزیز اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی عبد الرزاق بھی موجود تھے۔
بغداد سربراہ قدس فورس اسماعیل قاآنی کا بغداد پہنچ کر عراقی قیادت سے اہم مشاورت، خطے کی کشیدگی، عراق کی...
کراچی ایف بی آئی سربراہ کاش پٹیل اپنی پوزیشن پر غیر یقینی صورتحال اور نوکری جانے کے خوف کا شکارہیں ،بعض...
کراچی وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان مخلصانہ کوشش کر رہا ہے کہ یہ تنازعہ ختم ہوسکے۔ ماہر...
اسلام آباد سفارت کاری کی دنیا میں بڑی کامیابیاں عام طور پر مہینوں، اور بعض اوقات برسوں میں حاصل ہوتی ہیں،...
اسلام آ باد پاکستانی عازمینِ حج کی پہلی پرواز ہفتہ کے روز کراچی سے مدینہ منورہ پہنچ گئی جہاں 155عازمین کا...
کراچی وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ ڈیزل کے بعد پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا...
ویٹیکن سٹی پوپ لیو چہاردہم کا کہنا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ ان کے بیانات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کے...
کراچی نیتن یاہو نے اشاروں میں لبنان محاذ پر ناکامی کو تسلیم کر لیا۔ حزب اللہ بدستور برقرار، شمالی سرحد کا...