اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد)مہمند ڈیم کیلئے 45‘ بھاشا ڈیم کیلئے 40ارب روپے کے فنڈز مختصاور پاکستان ملٹی مشن کمیونی کیشن سیٹلائٹ سسٹم کی ترقی اور ضروریات پوری کرنے کیلئے 30ارب ہونگے مالی سال 2024-25ء کے وفاقی بجٹ میں تھر کول ریل کے نظام کو پورٹ قاسم کے ساتھ منسلک کرنے کیلئے 15ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔ چشمہ رائٹ بینک کینال نظر ثانی شدہ نیا نام سکھی کناری سے پاور کے انخلاء نامی پراجیکٹ سکھی کناری کوہالہ پراجیکٹ کیلئے 15ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سٹیج ون جو 2160 میگاواٹ بجلی پیدا کیا کریگا وہاں سے پاور کے حوالے سے 19ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سٹیج ون (160میگاواٹ) ضلع کوہستان‘ خیبر پختونخوا کیلئے 21ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ جام شورو کے پاور پراجیکٹ جینکو GENCO جہاں پانچ پانچ سو میگا واٹ کے 2کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے پراجیکٹ ہیں وہاں کیلئے 21ارب روپے فنڈز مہیا کئے گئے ہیں۔ کراچی فور گریٹر واٹر سپلائی سکیم کیلئے 25ارب روپے کا فنڈ رکھا گیا ہے۔ پاکستان ملٹی مشن کمیونی کیشن سیٹلائٹ سسٹم کیلئے 30ارب روپے مخصوص کئے گئے ہیں۔ دیامیر بھاشا پراجیکٹ (ڈیم پارٹ) کیلئے نئے مالی سال میں 40ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔ مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 45ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔
اسلام آباد الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک انٹرا پارٹی انتخابات کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تحریک لبیک کو انتخابی...
اسلام آباد عمران کی بہن کے متنازع بیان سے پی ٹی آئی کا اظہار لاتعلقی، پاکستان تحریک انصاف کے، سینیٹر علی...
اسلام آباد پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ، بیرسٹر علی ظفر نے اختلاف کردیا ،ان کا کہنا...
اسلام آباد مٹی کا تیل 5روپے 93پیسے فی لیٹرمہنگا کر دیا گیا ۔ اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کانوٹیفکیشن...
کراچی ایران امریکا بالواسطہ رابطوں کی خبر، تیل قیمتوں میں تیزی کے بعد معمولی کمی، تہران نے ثالثوں کے ذریعے...
اسلام آباداوگرا ایندھن کی قیمتوں کا خود مختارانہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا،وفاقی حکومت نے پاکستان کے پیٹرولیم...
اسلام آباد بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی سائبر کرائم ایجنسی میں پیش نہ ہوئیں ، وکیل کے مطابق ملک سے...
کراچی اینڈی برنہم برطانیہ کے 59ویں وزیرِاعظم بن گئے۔10سالہ قومی منصوبہ لانے کا وعدہ، بے گھر افراد کے خاتمے کا...