اسلام آباد(جنگ رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان ،مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے واضح کیا ہے کہ نیب ترمیمی کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین عمران خان اور ججوں کے د رمیان ہونے والی آڈیو گفتگو سپریم کورٹ سے لیک نہیں ہوئی ہے، گالم گلوچ کا کلچر اب ختم تو نہیں ہو سکتالیکن کم ضرور ہو سکتا ہے آج بہت آسان ہوگیا فون اٹھائو جو کہنا ہے کہہ دو ،انہوں نے ان خیالات کا اظہارپریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی 2024.25کے لئے نومنتخب باڈی سے حلف لیتے ہوئے کیا ہے ، اس حوالے سے جمعہ کے روز سپریم کورٹ میں حلف برداری کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں جسٹس جمال خان مندوخیل،جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس نعیم اختر افغان ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اورپاکستان بار کونسل کے رکن قلب حسن شاہ ایڈوکیٹ اور پریس ایسوسی ایشن کی نومنتخب باڈی کے علاوہ ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،چیف جسٹس نے کہا کہ انہوں نے عمران خان اور ججوں کے د رمیان ہونے والی آڈیو گفتگو لیک ہونے سے متعلق معاملہ کی انکوائری کروائی ہے ،ہمارے آئی ٹی اسٹاف نے بتایا کہ آڈیو میں کچھ آوازیں آرہی ہیں جوکمرہ عدالت کی نہیں ہوسکتیں،تاہم جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اگر آڈیو لیک بھی ہو جائے تو کیا حرج ہے ،کیونکہ وہ ساری گفتگو تو کھلی عدالت میں کی گئی تھی ،چیف جسٹس نے مزیدکہاکہ عدالتی رپورٹنگ بہت مشکل کام ہے،بعض اوقات عدالتی رپورٹنگ میں ایسا ایسا ماضی کا پس منظر بیان کیا جاتا ہے جسے ہم بھول چکے ہوتے ہیں،میں بھی بہت سال پہلے اخبارات کے لئے لکھا کرتا تھا ،میری والدہ سعیدہ قاضی عیسیٰ بھی اخبارات کے لئے آرٹیکل لکھاکرتی تھیں ، اس زمانے میں بہت تحقیق کے بعد ہی کچھ لکھا جاتا تھا آج کل کا زمانہ بہت آسان ہو گیا ہے، فون اٹھائو اور جو کہنا ہے کہہ دو،میں نے سب سے پہلے میڈیا قوانین مرتب کر کے انہیں ایک کتاب کی شکل میں شائع کروایا تھا ،ایک کتاب کے مطابق اچھی تحریر لکھنے کے لیے ٹھنڈی آنکھ اور کھلا دل ہونا چاہیے،لاہور ہائیکورٹ نے ذوالفقار علی بھٹو کیس کے فیصلے میں 627 پیرا گراف لکھے تھے ،جبکہ اس فیصلے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے اسی مقدمہ میں 963 پیرا گراف لکھے تھے ،انہوں نے کہاکہ ملکی تاریخ میں فوجداری مقدمات میں اتنا طویل فیصلہ شائد ہی کوئی اور ہو ،ذوالفقار علی بھٹو کیس کا فیصلہ جاری ہو چکا ہے اس لیے اس پر اب رائے بھی دی جا سکتی ہے قبل ازیں انہوں نے پریس ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر میاں عقیل افضل اورجنرل سیکرٹری عمران وسیم سمیت تمام عہدیداروں سے حلف لیا۔
بغداد سربراہ قدس فورس اسماعیل قاآنی کا بغداد پہنچ کر عراقی قیادت سے اہم مشاورت، خطے کی کشیدگی، عراق کی...
کراچی ایف بی آئی سربراہ کاش پٹیل اپنی پوزیشن پر غیر یقینی صورتحال اور نوکری جانے کے خوف کا شکارہیں ،بعض...
کراچی وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان مخلصانہ کوشش کر رہا ہے کہ یہ تنازعہ ختم ہوسکے۔ ماہر...
اسلام آباد سفارت کاری کی دنیا میں بڑی کامیابیاں عام طور پر مہینوں، اور بعض اوقات برسوں میں حاصل ہوتی ہیں،...
اسلام آ باد پاکستانی عازمینِ حج کی پہلی پرواز ہفتہ کے روز کراچی سے مدینہ منورہ پہنچ گئی جہاں 155عازمین کا...
کراچی وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ ڈیزل کے بعد پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا...
ویٹیکن سٹی پوپ لیو چہاردہم کا کہنا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ ان کے بیانات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کے...
کراچی نیتن یاہو نے اشاروں میں لبنان محاذ پر ناکامی کو تسلیم کر لیا۔ حزب اللہ بدستور برقرار، شمالی سرحد کا...