اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) رواں ماہ جون کے آخر تک قوم کو ایک اور دھچکا لگنے والا ہے جیسا کہ نیپرا نے 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے آئی ایم ایف پروگرام حاصل کرنے کے لیے مالی سال 25 کے لئے 5.72 روپے فی یونٹ بنیادی ٹیرف کو حتمی شکل دے دی ہے جس کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔ پاور ڈویژن کے سینئر حکام نے دی نیوز کو بتایا کہ بنیادی ٹیرف میں اضافے کے ساتھ پاور سیکٹر جو حکومت کے زیر انتظام ہے مالی سال 25 میں بجلی کے صارفین سے 3.6 ٹریلین روپے سے زیادہ کی آمدنی حاصل کرے گا۔ پاور ڈویژن کو نیپرا کی جانب سے مالی سال 25 کے لیے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا ارادہ موصول ہوا ہے۔ رخصت ہونے والے مالی سال 24 کے لیے بنیادی ٹیرف میں 4.96 روپے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اسی لیے بنیادی ٹیرف 29.78 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا۔ اب مالی سال 25 کے لیے نیا بنیادی ٹیرف بڑھ کر 35.50 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔ بنیادی ٹیرف میں صلاحیت کی ادائیگی کا حصہ 17 روپے فی یونٹ سے بڑھ کر 22.72 روپے ہو جائے گا۔ قومی اوسط پاور پرچیز پرائس (پی پی پی) 27 روپے فی یونٹ طے کی گئی ہے۔ بنیادی ٹیرف میں تقریباً 5.72 روپے فی یونٹ کے اضافے کے ساتھ پیک آور ٹیرف گھریلو صارفین کے 42 روپے فی یونٹ سے بڑھ کر 48 روپے فی یونٹ تک پہنچنے کا امکان ہے جو ٹی او یو (استعمال کا وقت) میٹر استعمال کرتے ہیں اور آف پیک ٹیرف بھی اسی کے مطابق بڑھ سکتے ہیں۔ 35 روپے کا اوسط ٹیرف 40.72 روپے فی یونٹ تک بڑھ سکتا ہے۔ تاہم بجلی کے صارفین کو مالی سال 25 میں صرف صلاحیت کی ادائیگی کی مد میں 2.2 ٹریلین روپے سے زیادہ ادا کرنا ہوں گے۔ رخصت ہونے والے مالی سال میں 1.87 ٹریلین روپے کی صلاحیت کی ادائیگیاں کی جانی ہیں۔ ریگولیٹر نے مالی سال 25 کے لیے بنیادی ٹیرف کو حتمی شکل دے دی ہے، لیکن حکومت کی جانب سے ملک بھر میں یکساں ٹیرف کی درخواست دائر کرنے کے بعد اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ حکومت مالی سال 25 کے بنیادی ٹیرف کا اعلان کرنے کے لیے آنے والے دنوں میں اجلاس بلاسکتی ہے اور لائف لائن صارفین اور 200-300 یونٹس کا استعمال کرنے والے کم درجے کے صارفین تک ٹیرف کو منتقل نہ کرنے کے اس کے طریقہ کار کا اعلان کر سکتی ہے۔ تاہم یہ حکومت کا استحقاق ہے کہ وہ 200-300 یونٹس تک استعمال کرنے والے صارفین کے بجلی کے نرخوں میں اضافہ نہ کرے کیونکہ مالی سال 25 کے لیے پاور سیکٹر میں سبسڈی کے لئے 1.19 ٹریلین روپے بجٹ میں مختص کیے گئے ہیں لیکن بوجھ اعلیٰ صارفین پر ڈالا جائے گا۔ اس وقت صنعتی شعبہ گھریلو شعبے میں کم درجے کے صارفین کے تحفظ کے لیے 240 ارب روپے کی کراس سبسڈی میں توسیع کر رہا ہے۔ مالی سال 25 کے بجٹ میمیں 1.19 ٹریلین روپے کی مجوزہ بجٹ سبسڈی میں سے حکومت نے یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کے لیے 450 ارب روپے رکھے ہیں (278 ارب روپے انٹر ڈسکوز ٹیرف ڈیفرنشل کے لیے اور کے ای کے لیے 174 ارب روپے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی کے طور پر)۔
اسلام آباد وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بنگلہ دیش کے 54ویں یومِ آزادی اور یومِ قومی جشن کے موقع پر سرینا...
کراچی بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے دنیا کو ایٹمی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ پہلگام...
اسلام آباد ’’نوشتۂ دیوار اُن کیلئے ہوتا ہے جو اسے پڑھنا چاہتے ہیں۔‘‘ جمعرات کو رات دیر سے سوشل میڈیا...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئر مین پا کستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے در میان ہونے والی...
اقوام متحدہ پاکستان کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اعلامیہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ریکارڈ کا حصہ بن گیا،...
اسلام آباد مقبوضہ کشمیر میں 22 اپریل کو سیاحوں کو نشانہ بنانے والے مہلک فائرنگ کے حملے کے بعد پاکستان اور...
کراچی ایران نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں دہشت گرد حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے...
کراچیپاکستانی فضائی حدود کی بندش کے پہلے 24 گھنٹے میں 70 سے زائد بھارتی پروازوں کو اضافی سفر کی وجہ سے شدید...