اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر د یے ۔ پولیس سروس کے گریڈ 21 کے او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رفعت مختار کو ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ جبکہ عائشہ خالد کو ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی تعینات کیا گیا ۔عائشہ خالد ان لینڈریو نیو سروس کی گریڈ 21 کی افسر ہیں۔ ایڈیشنل سیکریٹری (انچارج) آئی ٹی ڈویژن کیپٹن(ر) محمد محمود کی 28 جون تک کی رُخصت منظور کی گئی ۔ ان کی عدم موجودگی میں ایڈیشنل سیکریٹری آئی ٹی ڈویژن عائشہ حمیرا کو سیکریٹری آئی ٹی ڈویژن کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ۔بلوچستان حکومت میں تعینات پولیس سروس کےگریڈ 21 کے افسر جواد احمد ڈوگر کا تبادلہ کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔تقرر ی کے منتظر پولیس سروس کے گریڈ 20 کے افسر اسرار احمد خان کی خدمات اے این ایف اور پولیس سروس گریڈ 18 کے کامران حامد کی بلوچستان سے تبدیل کر کے پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔ پنجاب حکومت میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی گریڈ 19 کی افسر نازیہ اکبر خان اور بلوچستان حکومت میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 19 کے افسر اسفند یار بلوچ کا تبادلہ کر کے دونوں افسران کی خدمات ڈیپوٹیشن پر کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے) کے سپرد کی گئی ہیں۔ ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ پارلیمانی اُمور علی اکبر خٹک کا تبادلہ کر کے سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت جوائنٹ سیکریٹری آزاد جموں و کشمیر کونسل سیکرٹریٹ تعینات کیا گیا ہے۔جوائنٹ سیکرٹری آ زاد جموں و کشمیر کو نسل سیکر ٹیریٹ فیصل نثار چوہدری کوو اپس اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد پاکستان نے اپنے جوہری توانائی پروگرام کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے چشمہ یونٹ-5 کے...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں مثبت...
اسلام آباد وزیراعظم فیول ۥریلیف اسکیم کا آغاز،وفاقی دارالحکومت میں سستے پیٹرول کی فراہمی شروع ہو گئی ،...
اسلام آبادپٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 16 ستمبر...
اسلام آ باد پاکستان کاسعودی عرب کے ساتھ تجارتی خسارہ رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران اٹھارہ اعشاریہ...
لاہور قومی سائبر سیکیورٹی کیلئے حتمی ایکشن پلان تیار، نیشنل ایمرجنسی کمپیوٹر ٹیم سمیت 5 ترجیحات تیار۔سائبر...
اسلام آبادوفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و سینیٹر مصدق ملک اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری...
کراچی چین نے بیرونِ ملک سفر پر سخت پابندیوں کا نیا قانون نافذ کردیا۔سرکاری ملازمین اور کمیونسٹ پارٹی ارکان...