اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وزیراعظم شہباز شریف نےقومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی(ایکنک ) تشکیل دے دی۔ایکنک کے چیئرمین وزیراعظم شہباز شریف خود ہوں گے۔ نگران دور میں ڈاکٹر شمشاد اختر بطور وزیرخزانہ ایکنک کی سربراہ تھیں۔سابقہ اتحادی دور میں اسحاق ڈار بطور وزیر خزانہ ایکنک کے چیئرمین تھے۔سابقہ اتحادی دورمیں مفتاح اسماعیل بھی بطور وزیر خزانہ ایکنک کے سربراہ تھے۔ اس مرتبہ وزیر اعظم نے وزیر خزانہ کو سر براہ بنا نے کی بجا ئےخود اس کمیٹی کی سر براہی لینے کا فیصلہ کیا ہے۔نوتشکیل شدہ 8 رکنی ایکنک کے ارکان میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ‘وفاقی وز یر خزانہ محمد اورنگزیب ‘ وزیرمنصوبہ بندی ا ورقیات احسن اقبال شامل ہیں۔ پنجاب سےصوبائی وزیرمریم اورنگزیب اورسندھ سے وزیر آبپاشی جام خان شورو ارکان میں شامل ہیں۔ خیبرپختونخواہ سے مشیرخزانہ مزمل اسلم ایکنک کے ارکان کا حصہ ہیں۔ بلوچستان سےصوبائی وزیرخزانہ شعیب نوشیروانی ایکنک کے رکن مقرر کئے گئے ۔ خصوصی دعوت پر جو سات ممبران شرکت کریں گے ان میں ڈپٹی چیئر مین پلاننگ کمیشن ‘ سیکرٹری اقتصادی امور ‘ سیکرٹری فنا نس ڈویژن ‘ سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات ‘ چیئر مین پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب ‘ چیئر مین پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ بورڈ سندھ ’ ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات خیبر پختونخوا اورایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات بلوچستان شامل ہیں۔کابینہ ڈویژن نے ایکنک کی تشکیل نو کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جا ری کردیا ۔
بغداد سربراہ قدس فورس اسماعیل قاآنی کا بغداد پہنچ کر عراقی قیادت سے اہم مشاورت، خطے کی کشیدگی، عراق کی...
کراچی ایف بی آئی سربراہ کاش پٹیل اپنی پوزیشن پر غیر یقینی صورتحال اور نوکری جانے کے خوف کا شکارہیں ،بعض...
کراچی وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان مخلصانہ کوشش کر رہا ہے کہ یہ تنازعہ ختم ہوسکے۔ ماہر...
اسلام آباد سفارت کاری کی دنیا میں بڑی کامیابیاں عام طور پر مہینوں، اور بعض اوقات برسوں میں حاصل ہوتی ہیں،...
اسلام آ باد پاکستانی عازمینِ حج کی پہلی پرواز ہفتہ کے روز کراچی سے مدینہ منورہ پہنچ گئی جہاں 155عازمین کا...
کراچی وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ ڈیزل کے بعد پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا...
ویٹیکن سٹی پوپ لیو چہاردہم کا کہنا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ ان کے بیانات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کے...
کراچی نیتن یاہو نے اشاروں میں لبنان محاذ پر ناکامی کو تسلیم کر لیا۔ حزب اللہ بدستور برقرار، شمالی سرحد کا...