کراچی (نیوز ڈیسک) اپوزیشن اتحاد نے حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی کی سربراہی میں پاکستان پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نےجیل سے محمود خان اچکزئی کو مکمل اعتماد کا پیغام بجھوادیا ہے اور اسد قیصر نے محمود اچکزئی سے ملاقات میں مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کا کہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹی او آر طے کرکے پاکستان پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم سے رابطہ ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ محمود اچکزئی مذاکرات کیلئے اتحاد میں سے ایک ایک نمائندہ شامل کرینگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محموداچکزئی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد مولانا فضل الرحمان کواعتماد میں لینگے، اس سلسلے میں محمود اچکزئی عید کے بعد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرینگے۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی الائنس کے مذاکراتی عمل کی مکمل حمایت کرینگے۔
بغداد سربراہ قدس فورس اسماعیل قاآنی کا بغداد پہنچ کر عراقی قیادت سے اہم مشاورت، خطے کی کشیدگی، عراق کی...
کراچی ایف بی آئی سربراہ کاش پٹیل اپنی پوزیشن پر غیر یقینی صورتحال اور نوکری جانے کے خوف کا شکارہیں ،بعض...
کراچی وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان مخلصانہ کوشش کر رہا ہے کہ یہ تنازعہ ختم ہوسکے۔ ماہر...
اسلام آباد سفارت کاری کی دنیا میں بڑی کامیابیاں عام طور پر مہینوں، اور بعض اوقات برسوں میں حاصل ہوتی ہیں،...
اسلام آ باد پاکستانی عازمینِ حج کی پہلی پرواز ہفتہ کے روز کراچی سے مدینہ منورہ پہنچ گئی جہاں 155عازمین کا...
کراچی وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ ڈیزل کے بعد پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا...
ویٹیکن سٹی پوپ لیو چہاردہم کا کہنا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ ان کے بیانات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کے...
کراچی نیتن یاہو نے اشاروں میں لبنان محاذ پر ناکامی کو تسلیم کر لیا۔ حزب اللہ بدستور برقرار، شمالی سرحد کا...