اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) نئے وفاقی بجٹ میں اہم گرانٹس میں 47فیصد تک اضافہ کر دیا گیا، بی آئی ایس پی 27فیصد‘ اے جے کے 50‘ جی بی 32فیصد‘ سندھ او زیڈ ٹی کیلئے 78فیصد گرانٹ بڑھی ، وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو محمد اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک کی پوسٹ بجٹ پریس بریفنگ کے بعد میڈیا کو اہم نکات پر مشتمل ایک پمفلٹ نما جو اعدادو شمار دیئے گئے تھے‘ کے مطابق 2024-25ء کے بجٹ میں آزاد جموں و کشمیر کو 105ارب روپے کی گرانٹ دی جائیگی جبکہ رواں مالی سال میں آزاد کشمیر کو 70ارب روپے کی گرانٹ مل گئی ہے اس طرح کم و بیش پچھلے سال رواں سے 35ارب روپے کی اضافی گرانٹ دی گئی ہے جبکہ ترسیلات زر کی پروموشن کے پیکیج کیلئے 86اعشاریہ نو ارب کی گرانٹ دی گئی جو کہ رواں مالی سال میں 79اعشاریہ پانچ ارب روپے کی تھی۔ گلگت بلتستان کو 2024-25ء میں 68ارب کی گرانٹ دینے کا فیصلہ ہوا ہے جو کہ رواں مالی سال 51ارب 70کروڑ کی ہیں۔ خیبر پختونخوا کو فاٹا/پاٹا کے مدغم شدہ اضلاع کیلئے رواں مالی سال کے برابر اگلے مالی سال بھی 65ارب روپے کی گرانٹ دی جائیگی۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے گرانٹ رواں مالی سال کی طرح آئندہ مالی سال 2024-25ء میں 65ارب رکھی گئی ہے۔ ریلوے کیلئے گرانٹ 64ارب روپے کی ہو گی جو کہ رواں مالی سال میں 55ارب کی تھی۔ اس طرح ریلوے کی گرانٹ میں 16فیصد اضافہ ہوا۔ سندھ او زیڈ ٹی(اوکٹرائے ضلع ٹیکس) کیلئے گرانٹ 45ارب کر دی گئی جو کہ رواں مالی سال 26ارب کی تھی۔ اس طرح سندھ او زیڈ ٹی کیلئے گرانٹ 78فیصد بڑھا دی گئی ہے۔ آئی ٹی سیکٹر کیلئے گرانٹ 38ارب کی نئے مالی سال میں ہو گی جو کہ رواں مالی سال میں صرف ایک ارب کی تھی۔ اس طرح ٹوٹل گرانٹس 181ارب کی نئے مالی سال میں جاری ہونگی جو کہ رواں مالی سال میں 123ارب روپے کی ہیں۔ اس طرح اہم گرانٹس میں 47فیصد اضافہ نئے مالی سال کیلئے ہوا ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے رواں مالی سال میں 466ارب کی گرانٹ دی جا رہی ہے۔ 2024-25ء میں 27فیصد بڑھا کر 593ارب روپے وفاق گرانٹ دے گا۔
بغداد سربراہ قدس فورس اسماعیل قاآنی کا بغداد پہنچ کر عراقی قیادت سے اہم مشاورت، خطے کی کشیدگی، عراق کی...
کراچی ایف بی آئی سربراہ کاش پٹیل اپنی پوزیشن پر غیر یقینی صورتحال اور نوکری جانے کے خوف کا شکارہیں ،بعض...
کراچی وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان مخلصانہ کوشش کر رہا ہے کہ یہ تنازعہ ختم ہوسکے۔ ماہر...
اسلام آباد سفارت کاری کی دنیا میں بڑی کامیابیاں عام طور پر مہینوں، اور بعض اوقات برسوں میں حاصل ہوتی ہیں،...
اسلام آ باد پاکستانی عازمینِ حج کی پہلی پرواز ہفتہ کے روز کراچی سے مدینہ منورہ پہنچ گئی جہاں 155عازمین کا...
کراچی وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ ڈیزل کے بعد پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا...
ویٹیکن سٹی پوپ لیو چہاردہم کا کہنا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ ان کے بیانات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کے...
کراچی نیتن یاہو نے اشاروں میں لبنان محاذ پر ناکامی کو تسلیم کر لیا۔ حزب اللہ بدستور برقرار، شمالی سرحد کا...