وزیراعظم آج قوم سے خطاب کرینگے

15 جون ، 2024

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف آج ہفتہ کو قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم اپنی اتحادی حکومت کے پہلے 100دنوں کی کارکردگی پیش کریں گے اور مستقبل کے ایجنڈے سے عوام کو آگاہ کریں گے۔ وزیراعظم بجٹ اقدامات بالخصوص ٹیکس اصلاحات اور انتظامی اخراجات کی کمی کیلئے لائحہ عمل اور عوام کی فلاح و بہبود کے اقدامات اور سیاسی منظر نامے پر قومی اتفاق رائے اور مفاہمت کی کوششوں پر عوام کو اعتماد میں لیں گے۔