کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف کارڈیالوجی ڈاکٹر ندیم رضوی نے کہا ہے کہ اسٹنٹس، پیس میکر اور دل کے امراض کے تحفظ کیلئے درآمد کیے جانے والے طبی آلات پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنا درست فیصلہ نہیں ہے،کرکٹر احمد شہزاد نے کہا کہ پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہونا بدقسمتی نہیں ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کی پچھلے ڈھائی تین ماہ کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، پاکستان ٹیم کو اس طرح چلایا جارہا ہے جیسے گھر کی ٹیم ہو، پاکستان کرکٹ ٹیم میں میرٹ کا قتل عام کیا گیا،سابق کرکٹر سکندر بخت نے کہا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دو غلطیاں کیں جس کا نتیجہ سامنے آگیا ہے۔ ڈاکٹر ندیم رضوی نے کہا کراچی اور اندرون سندھ میں بیس ہزار ہارٹ اٹیک کی انجیو پلاسٹی ہوتی ہے جس میں کم از کم ایک سے دو اسٹنٹس لگتے ہیں، ان آلات پر ٹیکس لگانے کا مطالبہ زندگیوں کے تحفظ پر ٹیکس لگانا ہے۔کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اچھی ٹیموں نے اگلے مرحلہ کیلئے کوالیفائی کیا ہے، چھ آٹھ کے ٹولے پر کریک ڈاؤن کرنے کا وقت آگیا ہے، اس ٹولے کو کم از کم دو سال کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کیلئے بھیجا جائے، اس ٹولے کے ساتھ ایسا سلوک کرنا چاہئے کہ آئندہ کوئی بھی ٹیم کو ہائی جیک کرنے سے گھبرائے، بالکل نئی ٹیم بنائی جائے، پی سی بی کو بلیک میل کر کے اپنی تنخواہیں ساٹھ ساٹھ لاکھ کروالیں ان کے سینٹرل کانٹریکٹ پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔سابق کرکٹر سکندر بخت نے کہا چیئرمین پی سی بی نے ایسا کوچ اپائنٹ کیا جو ٹیم کے ساتھ ہی نہیں تھا جبکہ سلیکٹرز کا چناؤ بھی درست نہیں تھا، چیئرمین پی سی بی کو کھلاڑیوں سے ملاقات نہیں کرنی چاہئے، محسن نقوی جتنا کھلاڑیوں سے ملیں گے ان کی عزت ختم ہوتی جائے گی۔ بابرا عظم کو کپتانی سے ہٹانا پڑے گا، ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جائے۔نمائندہ جیو نیوز شبیر ڈار نے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے غلط بیانی نہ کی جائے، ہم نے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے کہنے پر اس وقت پی ڈی ایم سے مذاکرات کیے تھے، لیکن اس وقت کہا گیا کہ جب تک جسٹس عمر عطا بندیال چیف جسٹس ہیں الیکشن نہیں ہوں گے، بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات سے انکار نہیں کررہے ہیں لیکن اوپر سے احکامات آئیں گے تو پھر مذکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، اگر کوئی پارٹی میں گروپنگ کرتا ہے تو اسے پارٹی سے باہر نکال دیا جائے گا۔ میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد نے راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک جج کی شکایت سامنے آئی ہے جس میں جج نے مداخلت کے سارے واقعات بیان کیے ہیں، عدلیہ کو اس مداخلت کا سامنا آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کرنا ہے۔
کراچی بلوچستان کے ضلع مستونگ میں واقع لک پاس ریڈار کی آپریشنل خدمات 13جولائی سے 8اگست 2026تک معطل کردی گئی ہیں۔...
اسلام آباد راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں 17ارب 68کروڑ 82لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں...
صنعایمن کے حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو سعودی عرب کے متعدد فضائی حملوں میں...
پشاورخیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے پاک آسٹریا فاخو شُولے انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ...
کراچیدنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شمار ہونے والا ایم ایس سی ایریکا کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا، جسے...
کراچی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جنگ بندی عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت...
اسلام آباد آڈٹ انکشافات: محکمہ ڈاک میں 63ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا، بینک اکاؤنٹس کے غیر...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور مستحکم بنانے...