سپریم کورٹ، جسٹس شہزاد، جسٹس شاہد بلال اور جسٹس عقیل کی تقرری کی منظوری

15 جون ، 2024

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی، خبر نگار ) پارلیمانی کمیٹی نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کیلئے ناموں کی منظوری دے دی۔سپریم کورٹ کے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تعیناتی کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں سپریم جوڈیشل کمیشن کی جانب سے بھیجے گئے ناموں کی توثیق کرتے ہوئے ناموں کی منظوری دی گئی۔پارلیمانی کمیٹی نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی اور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال کی بطور جج سپریم کورٹ کی منظوری دی گئی۔