میانمار کی فوجی عدالت میں آنگ سان سوچی کے خلاف پہلا فیصلہ متوقع

29 نومبر ، 2021

ینگون (جنگ نیوز )میانمار کی معزول رہنما آنگ سان سوچی کے خلاف اشتعال انگیزی کے مقدمے میں منگل کو (کل )فیصلہ متوقع ہے۔ یہ اقتدار پر قابض فوج کی عدالت میں سنائے جانے والے فیصلوں کی فہرست میں پہلا ہے جس سے سوچی کو دہائیوں تک کے لیے جیل بھیجا جا سکتا ہے۔نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی اس وقت سے حراست میں ہیں جب رواں سال یکم فروری کو فوج نے ان کی حکومت ختم کر دی تھی۔مقامی مانیٹرنگ گروپ کے مطابق میانمار میں جمہوریت پسندوں کے خلاف ہونے والے کریک ڈاؤن میں ایک ہزار 200 سے زائد افراد ہلاک اور ہزار سے زائد گرفتار ہوئے ہیں۔فوج کے خلاف اشتعال انگیزی کے مقدمے میں اگر آنگ سان سوچی قصوروار پائی جاتی ہیں تو انہیں3 سال قید ہو سکتی ہے۔