کمبوڈیا، سابق وزیر اعظم نورودوم راناریدھ کا 77 سال کی عمر میں انتقال

29 نومبر ، 2021

کمبوڈیا(اے ایف پی) کمبوڈیا کے سابق وزیر اعظم اورموجودہ بادشاہ کے سوتیلے بھائی شہزادہ نورووم راناریدھ فرانس میں 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔راناریدھ کی 2018 میں کمبوڈیا میں ایک حادثے کے بعد صحت ٹھیک نہ تھی۔ راناریدھ 2019 کے آخر میں علاج کے لیےپیرس چلے گئے تھے۔