چند عرب ممالک کا اسرائیل سے اتحاد قابل مذمت اور حرام ہے، یونین آف مسلم سکالرز

29 نومبر ، 2021

دوحا(صباح نیوز) انٹرنیشنل یونین آف مسلم سکالرز نے کہا ہے کہ کچھ عرب ممالک نے اسرائیلی قابض ریاست کے ساتھ اتحاد، شراکت، معاہدےاور عملی اقدامات" کیے ہیں جو شریعت کی رو سے قابل مذمت اور حرام اقدام ہیں۔یونین کے سیکرٹری جنرل علی القرا داغی کے دستخطوں سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہکچھ ممالک غاصب صہیونی ریاست کے ساتھ اتحاد اور عملی اقدامات کرنے کے لیے جو کچھ کر رہے ہیں وہ قابل مذمت ہے، یہ فلسطینی قوم کے ساتھ خیانت اور غداری کے مترادف ہے۔مسلم سکالرز کی یونین نے الاقصیٰ، القدس فلسطین کے ساتھ اوراسرائیلی قابض فوج کے ساتھ کسی بھی ملک یا گروہ کی طرف سے تعلقات معمول پر لانے کے خلاف اپنے مستقل موقف کا اعادہ کیا۔۔یونین نے تمام مقبوضہ زمینوں بالخصوص الاقصیٰ اور القدس الشریف کو آزاد کرانے کے لیے تمام مادی اور اخلاقی کوششیں کرنے پر زور دیا۔