سوئیٹزرلینڈ، ریفرنڈم کے دوران ملک میںکوروناسرٹیفکیٹ قانون کے حق میں فیصلہ

29 نومبر ، 2021

جنیوا(اے ایف پی) سوئیٹزرلینڈمیںعوام نے ریفرنڈم کے دوران ملک میںکوروناسرٹیفکیٹ قانون کے حق میں فیصلہ دے دیا ۔پولنگ کا وقت ختم ہوتے ہی ماہرین نے اندازہ لگایا کہ 63 فیصد ووٹروں نے ہاں میںووٹ دیا۔کورونا سرٹیفکیٹ سے پتا چل سکے گاکہ کس نے ویکسین لگائی لگوائی ہے یا وہ بیماری سے صحت یاب ہو گیا ہے۔