نیو یا رک(جنگ نیوز)امریکہ میں چین کے سفیر چھن گانگ اور روس کے سفیر اے اینٹونوف نے ʼʼتمام ممالک کے عوام کے جمہوری حقوق کا احترام کرناʼʼکے عنوان سے ایک مشترکہ مضمون تحریر کیا ، جس میں امریکہ کی طرف سے منعقد کی جانے والی نام نہاد ʼʼسمٹ فار ڈیموکریسیʼʼکو سرد جنگ کے نظریات سے لبریز قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مخالفت کی گئی ہے۔ مضمون میں ʼʼاقدار کی سفارت کاریʼʼکی آڑ میں تصادم اور محاذ آرائی کو ہوا دینے کے سلسلے کو بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور تمام ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ باہمی احترام، تعاون اور مشترکہ مفادات پر مبنی بین الاقوامی تعلقات کے تصور پر عمل کریں ،مختلف سماجی نظاموں، مختلف نظریات، مختلف ثقافتوں اور ترقی کی مختلف منازل پر ممالک کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیں۔ جمہوریت کسی ایک ملک یا چند ممالک کی ملکیت نہیں ہے بلکہ تمام ممالک کے عوام کا حق ہے۔امن، ترقی، انصاف، جمہوریت اور آزادی تمام بنی نوع انسان کی مشترکہ اقدار ہیں۔ جمہوریت کا جائزہ لینے کے لیے سب سے بنیادی معیار یہ ہے کہ کیا عوام کو ملک کی حکمرانی میں وسیع پیمانے پر حصہ لینے کا حق حاصل ہے؟کیا عوام کے مطالبات کو پورا کیا جا تا ہے؟ اور کیا عوام کو احساسِ اطمینان و کامیابی حاصل ہے؟ مضمون میں واضح الفاظ میں بیان کیا گیا ہے کہ جمہوریت کو نہ صرف ملکی طرز حکمرانی بلکہ بین الاقوامی تعلقات میں بھی جھلکنا چاہیے۔
شیخوپورہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محترمہ مسز شاہدہ سعید نے ریٹائرڈ ہونے والے خاکروب سیموئیل مسیح کو عزت و احترام...
سری نگر مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے ضلع سوپور اور سری نگر کے علاقوں سے5 اور کشمیری نوجوانوں کو...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم نہ کل حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب مانتے تھے...
کراچی ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سینئر صحافی ایاز امیر پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، ایاز...
نئی دہلیبھارتی ریاست منی پور میں لینڈ سلائیڈنگ کے دوران مٹی کا تودہ بھارتی فوج کے کیمپ پر گرا جس کے ملبے تلے...
لاہورمسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی پچ پر بیٹھ کر رو رہے ہیں کہ...
لاہور،اسلام آباد پاک فضائیہ کے نائب سربراہ ائیر مارشل محمد زاہد محمود نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج علاقائی...
اسلام آباد تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے ہم نے خبردار کیا تھا کہ سیاسی عدم...