خاتون سے جیل میں بدسلوکی ، آسٹریلوی حکومت کے خلاف مقدمہ درج

29 نومبر ، 2021

کینبرا (جنگ نیوز )آسٹریلیا کی آبائی نسل سے تعلق رکھنے والی خاتون نے کینبرا کی جیل میں ریمانڈ کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر آسٹریلین کیپیٹل ٹیریٹری (اے سی ٹی) حکومت کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔خاتون کو پولیس نے دیگر مرد قیدیوں کے سامنے بدسلوکی کا نشانہ بنایا اور جسم میں پیس میکر بھی نصب کردیا۔ نام ظاہر نہ کرنے والی 37 سالہ مقامی ’نگوناوال‘ خاتون، جن کو مبینہ طور پر جنسی حملے کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا، نے عدالتی دستاویز میں دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال جنوری میں الیگزینڈر میکونوچی اصلاحی مرکز میں پولیس افسران نے انہیں متعدد بار ظالمانہ سلوک کا نشانہ بنایا تھا۔خاتون نے دعویٰ کیا کہ اہلکاروں نے ان کی زبردستی کپڑے اتار کر تلاشی لی جب کہ جیل کے مرد قیدی بھی یہ منظر دیکھ رہے تھے۔خاتون کے بیان کے مطابق ان کے جسم میں پیس میکر نصب کیا گیا جس سے ان کے پھیپھڑے متاثر ہوئے اور وہ بارڈر لائن پرسنلٹی ڈس آرڈر کا بھی شکار ہو گئیں۔