شہباز شریف کے اہل خانہ کیخلاف بینک آف پنجاب کا لاہور ہائیکورٹ میں مقدمہ

29 نومبر ، 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) شہباز شریف کے اہل خانہ کیخلاف بینک آف پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ میں مقدمہ دائر کردیا۔ عدالت نے بھاری قرض کی وصولی کے مقدمے کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے العربیہ شوگر ملز کے نام پر حاصل کیے گئے 730 ملین روپے کے قرضے میں نادہندہ ہونے پر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے اہل خانہ کے خلاف بینک آف پنجاب (بی او پی) کی جانب سے دائر مقدمے کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے۔ بینک آف پنجاب کی جانب سے دائر کئے گئے مقدمے کے مطابق العربیہ شوگر ملز کی 799 کنال اراضی کے کاغذات کاروبار کے بہانے قرض کے لیے بینک میں جمع کرائے گئے جبکہ سلیمان شہباز اور نصرت شہباز ضامن تھے۔