غزہ، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) غزہ میں سوگوار عید ، جنگ کےسائے، چلچلاتی دھوپ میں مساجد کے ملبے پرعید کی نمازیں، شہریوں نے قلیل تعداد میں قربانی کی، دکھ اور تکلیف کے درد ناک مناظر ، شہر کی کچھ تباہ شدہ اور ویران گلیوں میں دعاوں کی گونج، فلسطینی تکبیرات بھی پڑھتے رہے، اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر تشدد، صحن میں توڑ پھوڑ، اسرائیلی فوج کا امداد کی فراہمی کیلئے جنگ میں وقفوں کا اعلان، اسرائیل میں حکومت مخالف مظاہرے، انتخابات کا مطالبہ، 24 گھنٹوں میں مزید 40 فلسطینی شہید ہوگئے، رفح میں اسرائیلی فوجی بکتر بند پر حماس کے حملے میں ہلاک صیہونی فوجیوں کی تعداد 10 ہوگئی، اسرائیلی فوجیوں نے رفح میں سیکڑوں فلسطینیوں کے گھر گولہ باری اور آگ لگا کر تباہ کردیئے، غزہ اور مقبوضہ بیت المقدس میں تباہ حال فلسطینیوں کے حوصلے بلند، غزہ کے خیموں میں مقیم بچیوں نے عید کے گیت گائے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے عید پر جنگ میں وقفوں کے اعلان کے باوجود دن بھر حملے جاری رہے، بوریج کیمپ پر حملے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فورسز نے ہزاروں فلسطینیوں بالخصوص نوجوانوں کو مسجد اقصیٰ میں ادائیگی سے روک دیا، مسجد اقصیٰ کے احاطے میں بھی فلسطینیوں پر تشدد ، صحن میں توڑ پھوڑ، پابندیوں ، تشدد اور رکاوٹوں کے باوجود 40ہزار نمازیوں کی مسجد اقصیٰ آمد، نماز عید ادا کی، صیہونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ میں وقفوں کا اعلان امداد کی فراہمی بڑھانے کیلئے کیا گیا ہے، اسرائیل میں حکومت کے خلاف مظاہروں نے مزید شدت اختیار کرلی ، احتجاجی مظاہرین نے ہائی ویز سمیت اہم شاہراہیں بند کردیں، نیتن یاہو سے مستعفی ہونے اور فوری طور پر انتخابات کا مطالبہ کردیا ہے ، مظاہرین نے نیتن یاہو حکومت کے خاتمے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آ باد اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی...
اسلام آ باد پارلیمنٹرینز اور کابینہ ارکان کی تنخواہوں میں اضافےکےبعدایک اوراہم فیصلہ سامنے آگیا۔وفاقی...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کو تبدیل کر دیا ۔وزارت داخلہ کی جانب سے جا ری...
اسلام آباد ایف بی آر کی جانب سے 43ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے لیے افسران کی نامزدگی،وفاقی حکومت کے ریونیو...
اسلام آباد ایک بڑی پیش رفت کے طور پر، بلوچستان میں اینٹمونی کے نام سے جانی جانے والی سب سے اسٹریٹیجک اور...
کراچی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ، یومِ عالمی تپ دق کے موقع پر،...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ، سینیٹر طلال...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلویز ، حنیف عباسی...