لاہور ( خصوصی نمائندہ )وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں عیدالاضحیٰ کے انتظامات اور سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے،صوبے میں جانوروں کی آلائشیں نہروں اور نالوں میں پھینکنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ سری پائے بھوننے کے غیر قانونی کاروبار پر دفعہ 144 کے تحت پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔اجلاس میں صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل لیول پر کنٹرول روم فعال کرنے کا حکم دیا گیا۔اجلاس میں 2600 مساجد اور 900 عید گاہوں پر سیکیورٹی کے انتظامات پر رپورٹ بھی پیش کی گئی۔اجلاس میں سیکیورٹی انتظامات کے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے اور پارکس میں بچوں کے لیے جھولوں اور سلائیڈز کی انسپکشن کا حکم بھی دیا گیا۔اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حکم دیا کہ سیکیورٹی بڑھائیں، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال اور اسلحے کی نمائش پر پابندی یقینی بنائی جائے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں آتشزدگی اوروہاڑی میں گٹر میں ڈوب کر چار افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ کمشنر زسے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
اسلام آباد ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جمعہ کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اس ملک کے میڈیا کو...
کراچی امریکی جریرے کا کہنا ہےچین میں ٹرمپ کو واضح پیغام ملا کہ عالمی طاقت کا مرکز مشرق کی طرف منتقل ہو چکا...
اسلام آباد 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں میں اہم پیشرفت، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی...
لاہور وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صوبہ بھر کے 76 ہزار سے زائد...
کراچی یو اے ای کا برآمدی صلاحیت دوگنا کرنے کیلئے نئی آئل پائپ لائن کا منصوبہ، ٹرمپ کا ایران کی میزائل...
کراچی بھارتی صدارت میں دوسرابرکس اجلاس بھی مشترکہ اعلامیہ کے بغیر ختم،ایران امارات اختلافات سے برکس میں...
اسلام آباد پاکستان کےتوانائی شعبےکا سرکلرڈیٹ پانچ ہزاردوسوچھ ارب روپےپر پہنچ گیا،اس میں گیس شعبےکا تین...
اسلام آ باد نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےآبنائے ہرمز کی امریکی ناکہ بندی میں امریکی تحویل میں...