ٹیکس میں اضافہ سے غیرملکی سرمایہ کاری ملک سے نکل سکتی ہے، ٹیلی کام آپریٹرز

17 جون ، 2024

اسلام آباد (ساجد چوہدری )ٹیلی کام انڈسٹری نے بجٹ تجاویز پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے کہا ہے کہ ٹیکسز میں اضافے سے غیر ملکی سرمایہ کاری ملک سے نکل سکتی ہے،ٹیلی کام آپریٹرز ایسوسی ایشن نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ٹیلی کام سیکٹر پہلے سے ہی مشکلات کا شکار ہے، دو بڑے مارکیٹ پلئیرز پہلے ہی پاکستان چھوڑ کر جارہے ہیں، فنانس بل کی تجاویز پر عملدرآمد سے پہلے سے مشکلات سے دوچار صنعت کا قتل ہوگا،خط میں کہا گیا ہے کہ بجٹ تجاویز پر عملدرآمد سے ڈیجیٹل پاکستان کا خواب بھی بری طرح متاثر ہوگا، نان فائلر ٹیلی کام صارفین سے 75 فیصد ایڈوانس ٹیکس وصولی قابل عمل نہیں، اس فیصلے سے ٹیلی کام شعبے اور حکومت کو محصولات کا نقصان ہوگا۔