ریٹ لسٹ کی دھجیاں :پیاز،ٹماٹر180،لہسن500،ادرک 900 روپے کلو تک فروخت

17 جون ، 2024

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) سرکاری مشینری کی توجہ نہ ہونے کے باعث سے دکانداروں نے عید الاضحیٰ کی مناسبت سے خریداروں کا رش دیکھتے ہوئے سبز مصالحہ جات کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں ، اوپن مارکیٹوں میں پھلوں کی بھی من مانی قیمتیں وصول کی گئیں ۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں آلو پکا چھلکا نیا درجہ اول کی قیمت80روپے مقرر کی گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر 100سے120روپے کلو فروخت کیا گیا،پیاز ،ٹماٹر180لہسن 500ادرک900روپے کلو تک فروخت سررکاری مشینری کی غفلت پھل سبزی فروشوں نے عید پر من مانی قیمتیں نافذ کر نے کی روایت بر قراررکھی ۔