پاکستان میں آج عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی

17 جون ، 2024

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) راولپنڈی اسلام آباد اور آزاد کشمیر سمیت پورے پاکستان میں آج پیر کو عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔ فرزندان توحید سنت ابرہیمی کی یاد میں اللہ تعالیٰ کے حضور قربانی دیں گے۔ مساجد اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات ہوں گے۔ خطباء فلسفہ قربانی کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔