سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عید الاضحی منائی گئی

17 جون ، 2024

ریاض(صباح نیوز)سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں اتوار کو عید الاضحی منائی گئی جب کہ حجاج کرام نے قربانی کا فریضہ اداکیا۔سعودی عرب میں نماز عید کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں منعقد ہوئے جہاں لاکھوں کی تعداد میں موجود حجاج اور دیگر افراد نے نماز عید ادا کی۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے مذہبی امور کے صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نےمسجد الحرام میں خطبہ عید دیا۔اس کے علاوہ سعودی عرب بھر میں ہزاروں چھوٹی بڑی مساجد میں بھی عید کی نماز پڑھی گئی، جس میں سعودی شہریوں سمیت پاکستانی اور دیگر غیر ملکی شہری شریک ہو ئے۔