وزیر اعظم سے گورنر پنجاب کی ملاقات عید الاضحیٰ کی مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

17 جون ، 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعظم محمد شہبازشریف سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان عید الاضحیٰ کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ ملاقات میں صوبہ پنجاب کے امور پر بات چیت ہوئی۔