پاکستان میں بوہری برادری نے عید منالی

17 جون ، 2024

کراچی ( جنگ نیوز)کراچی سمیت پاکستان کے دیگر علاقوں میں موجود دادی بوہرہ اسماعیلی مسلمان آج عید الاضحی منا رہے ہیں۔کراچی کے مختلف علاقوں میں بوہری برادری نے مساجد میں عیدالاضحی کی نماز مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی، صدر کے علاقے میں بوہری برادری کی مرکزی طاہری مسجد میں بھی عید کی نماز کا بڑا اجتماع منعقد ہوا۔عید الاضحی کی نماز کے بعد بوہری برادری کی جانب سے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے حوالے سے قربانی کا سلسلہ جاری رہا۔