کراچی (نمائندہ جنگ) خدشات ختم ہوئے۔ گذشتہ ورلڈ کپ کی فائنلسٹ پاکستان اور سیمی فائنلسٹ نیوزی لینڈ کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی ہچکوے لیتی گاڑی بالاخر اگلے اسٹیشن سپر ایٹ تک پہنچ گئی ۔ اس گروپ سے آسٹریلیا پہلے ہی کوالیفائی کرچکا تھا ۔ دوسری ٹیم کیلئے انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں مقابلہ تھا۔ آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو زیر کرکے انگلش مہم آسان بنائی۔ ہیروی بروک جارحانہ اننگ اور دو کیچ لینے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ اس جیت کے ساتھ انگلینڈ کے پوائنٹس 5 ہوگئے جب کہ اسکاٹ لینڈ کے بھی پانچ پوائنٹ تھے تاہم بہتر رن ریٹ انگلینڈ کے کام آیا ۔ اسٹریلیا کے ہاتھوں شکست اور ایک میچ بارش سے متاثر ہونے کے بعد انگلینڈ بارش سے متاثر 11 اوورز کے میچ میں ڈی ایل میتھڈ کے تحت نمیبیا کو41رنز سے شکست دے 11،دی۔ نارتھ ساؤنڈ میں گروب بی کے میچ میں بارش کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا ۔ انگلینڈ نے 5 وکٹ پر 122 رن بنائے ،ناکام ٹیم 3 وکٹ پر 84 رنز ہی بناسکی۔ انگلش ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا ، 13 رنز پر دونوں اوپنر پویلین لوٹ گئے، فل سالٹ 11 اور کپتان جوز بٹلر صفر پر آؤٹ ہوئے۔ جونی بیئرسٹو اور ہیری بروکس نے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا، بیئرسٹو 18گیندوں پر 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، معین علی نے 6 گیندوں پر 16 اور لیام لیونگ اسٹون نے 4 گیندوں پر 13 رنز بنائے۔ ہیری بروکس 20 گیندوں پر 41 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ نمیبیا کے روبین ٹرمپیلمین نے 2، ڈیوڈ ویزا اور برنارڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں نمیبیا کی ٹیم انگلش بولرز کی اچھی بولنگ کی بدولت وہ صرف 84 رنز ہی بناسکے۔ مائیکل وان لنگن 29 گیندوں پر 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ڈیوڈ ویزا12 گیندوں پر 27 اور نکولاس 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جوفرا آرچر اور کرس جارڈن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ادھر آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا آسٹریلیا نے چاروں لیگ میچ جیتے ۔ سینٹ لوشیا میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، اوپنر مائیکل جونز صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، برینڈن میک مولن اور جورج مونسے نے 89 رنز کی شراکت قائم کی۔ جورج مونسے 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، میک مولن 34 گیندوں پر 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، کپتان برینگٹن 31 گیندوں پر 42 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ گلین میکسوئل نے 2، ایشٹن ایگر، ایڈم زمپا اور ناتھن الیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں آسٹریلین اوپنر ڈیوڈ وارنر صرف ایک ، کپتان مچل مارش 8 اور گلین میکسویل 11 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ٹریوس ہیڈ نے 68 رنز کی اننگز کھیلی، مارکس اسٹوئنس کی اننگز نے آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے 29 گیندوں پر 59 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، ٹم ڈیوڈ 14 گیندوں پر 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
لاہور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کی CHISEL لیب نے Allied Bank کے ساتھ ایک اسٹریٹجک تعاون کا آغاز کیا ہے، جس...
لاہور عوامی رکشہ یونین کے زیرِ اہتمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے اور ہائی وے پولیس ملتان...
لاہور پ ر)اس سیمینار کے مہمانِ خصوصی پاکستان کی معروف ایڈورٹائزنگ ایجنسی، Synergy Group کے بانی اور سی ای او، محترم...
لاہورسیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر افواج نے اپنی بے...
لاہورپرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل نے کہا ہے کہ لیبارٹری پروفیشنلز آج کے جدید...
لاہورگورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین رکھ چھبیل مناواں لاہور میں پرنسپل ڈاکٹر شارقہ ہاشمی، وائس پرنسپل...
نیویارک کینیڈین پاکستانی نوجوان کی کتاب’’ امریکا میں فاشز م‘‘ ۔ 35سالہ عمر عزیز جسٹن ٹروڈ کے مشیر اور مارک...
کراچی بلوم برگ کی ایک خصوصی تحقیقاتی پیشکش میں بھارت میں ابھرتے ہوئے ایک خطرناک سائبر فراڈ ʼڈیجیٹل اریسٹʼ کو...