غزہ، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) غزہ میں سوگوار عید ، جنگ کےسائے، چلچلاتی دھوپ میں مساجد کے ملبے پرعید کی نمازیں، شہریوں نے قلیل تعداد میں قربانی کی، دکھ اور تکلیف کے درد ناک مناظر ، شہر کی کچھ تباہ شدہ اور ویران گلیوں میں دعاوں کی گونج، فلسطینی تکبیرات بھی پڑھتے رہے، اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر تشدد، صحن میں توڑ پھوڑ، اسرائیلی فوج کا امداد کی فراہمی کیلئے جنگ میں وقفوں کا اعلان، اسرائیل میں حکومت مخالف مظاہرے، انتخابات کا مطالبہ، 24 گھنٹوں میں مزید 40 فلسطینی شہید ہوگئے، رفح میں اسرائیلی فوجی بکتر بند پر حماس کے حملے میں ہلاک صیہونی فوجیوں کی تعداد 10 ہوگئی، اسرائیلی فوجیوں نے رفح میں سیکڑوں فلسطینیوں کے گھر گولہ باری اور آگ لگا کر تباہ کردیئے، غزہ اور مقبوضہ بیت المقدس میں تباہ حال فلسطینیوں کے حوصلے بلند، غزہ کے خیموں میں مقیم بچیوں نے عید کے گیت گائے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے عید پر جنگ میں وقفوں کے اعلان کے باوجود دن بھر حملے جاری رہے، بوریج کیمپ پر حملے میں ایک ہی خاندان کے 7افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فورسز نے ہزاروں فلسطینیوں بالخصوص نوجوانوں کو مسجد اقصیٰ میں ادائیگی سے روک دیا، مسجد اقصیٰ کے احاطے میں بھی فلسطینیوں پر تشدد ، صحن میں توڑ پھوڑ، پابندیوں ، تشدد اور رکاوٹوں کے باوجود 40ہزار نمازیوں کی مسجد اقصیٰ آمد، نماز عید ادا کی، صیہونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ میں وقفوں کا اعلان امداد کی فراہمی بڑھانے کیلئے کیا گیا ہے، اسرائیل میں حکومت کے خلاف مظاہروں نے مزید شدت اختیار کرلی ، احتجاجی مظاہرین نے ہائی ویز سمیت اہم شاہراہیں بند کردیں، نیتن یاہو سے مستعفی ہونے اور فوری طور پر انتخابات کا مطالبہ کردیا ہے ، مظاہرین نے نیتن یاہو حکومت کے خاتمے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
اسلام آباد سندھ کے سیاسی خاندانوں میں ہلاکتوں پر انمول عرف پنکی گرفتار، ہلاک ہونے والے افراد کی جانب سے...
کراچی مجھے کہا جا رہا ہے بنی گالا کے بندے کا نام لو، پنکی ۔ پولیس اپنی مرضی کا بیان دلوانا چاہتی ہے، اسپیشل...
لاہوروفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑر نے کہا ہے کہ فی الحال 28 ویں ترمیم کے آثار نظر نہیں آرہے ، پارلیمنٹ میں...
لاہور پاکستان کے ممتاز دانشور، سینئر صحافی، کالم نگار اور ماہنامہ اردو ڈائجسٹ کے مدیرِ اعلیٰ الطاف حسن قریشی...
کراچی سندھ حکومت نے بھی کاروباری اوقات کی پابندی ختم کردی ، فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کی مارکیٹوں، شاپنگ مالز،...
کراچی صدرٹرمپ انتظامیہ کی یو اے ای کو ایران کے اہم جزیرے پر قبضے کی ترغیب، واشنگٹن کا خلیجی ریاستوں کو ایران...
اسلام آباد دورہ چین، وزیر اعظم شہباز شریف بیجنگ سے قبل ہانگ ژو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے...