لاہور(پر ویزبشیر سے )وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومتی سو دن پورے ہونے پر اپنی تقریر پر آنے والے ردعمل پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہےکہ اگر یہ ہی تقریر میں اگر میں 50روز پہلے کرتا تو یقین اور اعتماد کرنے والے کم ہوتے آج صورتحال مختلف ہے اعتماد کرنے والے بھی بہت ہیں اور ساتھ دینے والے بھی کم نہیں ہیں وہ گذشتہ روز جنگ سے گفتگوکر رہے تھے۔ شہباز شریف نے کہا کہ 50دنوں میں اسلئے یقین کرنے والوں کی کمی ہوتی کیونکہ کام کم ہوا تھا اب سو روز میں ہم نے معیشت اور اقتصادی حالات کو بہتری کی جانب گامزن کردیا ہے ہم منز ل کی جانب رواں دواں ہیں، ان 100دنوں میں ہم نے اور میری ٹیم نے انتھک محنت اور منصوبہ بندی کی ہے ان 100دونوںمیں ،میںنے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین کا دورہ کیا اور وہاں سے حوصلہ اعتماد بھی اور سرمایہ کاری بھی لیکر آئے اسلئے گذشتہ روز کی تقریر پر اعتماد کیا گیا پاکستان کو خوشحال اور عوام کی بھلائی چاہنے والوں نے عزم ہمت پر اعتمادد کیا اور سراہا بھی ہے، وزیراعظم نے کہا کہ خرابی سے کامیابی کو اتنے مختصر عرصہ میں حاصل کرلینا اللہ پاک کا کرم ہے ،یو اے ای سے 10ارب ڈالر کا معاہدہ ہوا ہے چین سے سی پیک ٹو کی تیاری مکمل ہے سعودی عرب ،قطر ،کویت سے بھی بڑی سرمایہ کاری آئے گی ، شہباز شریف نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کا ان کامیابیوں میں بڑا کردار ہے خاص طور پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر ہر مرحلے اور موقع پر ساتھ رہے جب شہباز شریف سے سوال کیا گیاکہ آ پ نے ان خدشات کا اظہار کیوں کیا کہ جب بھی معیشت ٹیک آف کے لئے تیار ہوتی ہے تو کوئی رخنہ اور رکاوٹ آتی رہی ہے۔
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
اسلام آباد سندھ کے سیاسی خاندانوں میں ہلاکتوں پر انمول عرف پنکی گرفتار، ہلاک ہونے والے افراد کی جانب سے...
کراچی مجھے کہا جا رہا ہے بنی گالا کے بندے کا نام لو، پنکی ۔ پولیس اپنی مرضی کا بیان دلوانا چاہتی ہے، اسپیشل...
لاہوروفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑر نے کہا ہے کہ فی الحال 28 ویں ترمیم کے آثار نظر نہیں آرہے ، پارلیمنٹ میں...
لاہور پاکستان کے ممتاز دانشور، سینئر صحافی، کالم نگار اور ماہنامہ اردو ڈائجسٹ کے مدیرِ اعلیٰ الطاف حسن قریشی...
کراچی سندھ حکومت نے بھی کاروباری اوقات کی پابندی ختم کردی ، فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کی مارکیٹوں، شاپنگ مالز،...
کراچی صدرٹرمپ انتظامیہ کی یو اے ای کو ایران کے اہم جزیرے پر قبضے کی ترغیب، واشنگٹن کا خلیجی ریاستوں کو ایران...
اسلام آباد دورہ چین، وزیر اعظم شہباز شریف بیجنگ سے قبل ہانگ ژو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے...