اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) حکومتی ترجمان بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف سازش میں تحریک انصاف کا کوئی ثانی نہیں، پی ٹی آئی دوسرے ممالک میں پاکستان مخالف قانون سازی کروائی جارہی ہے،پارٹی کا اوورسیز چیپٹر ملک مخالف ایجنڈے پر کام کر رہا، ملک مخالف ایجنڈے کے تمام تانے بانے پی ٹی آئی سے ملتے ہیں،پی ٹی آئی نے تمام حدیں پارکردی، دوسرے ممالک سے تعلقات خراب کرانا چاہتی ہے، ایسے افراد کیخلاف سخت ایکشن لیں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت ملک سے باہر ملک مخالف کام کررہی ہے، اس سیاسی جماعت نے تمام حدیں پار کردی ہیں، ملک مخالف افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو1947سے اب تک سکیورٹی اور فوجی امداد ملتی ہے، لیکن پی ٹی آئی کا اوورسیز چیپٹر ہر فارم پر ملک مخالف ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ چند عناصر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں، پاکستان کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیتا، تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے، گزشتہ سال سے ملک مخالف ایجنڈے میں تیزی آئی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے امریکا میں لابنگ فرمز ہائر کرنے کے معاملے پر تنقید کرتے ہوئے عقیل ملک نے کہا کہ ایک جانب یہ سوال اٹھایا گیا تھا کہ کیا ہم غلام ہیں اور دوسری جانب لابنگ فرمز ہائر کی گئیں۔ بیرسٹر عقیل نے کہا کہ پی ٹی آئی دوسرے ممالک میں پاکستان مخالف قانون سازی کروارہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان مخالف ایجنڈے کو فروغ دینے کیلئے زورو شور سے کام کیا گیا، ’ایبسلوٹلی ناٹ‘ کے بعد کانگریس ارکان کو لابسٹ فرمز سے تیار کیا گیا۔ کانگریس وومن کی جانب سے بھی 3 قرار دادیں پیش کی گئی، ترمیم میں پاکستان کی ملٹری اور سکیورٹی امداد روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
اسلام آباد سندھ کے سیاسی خاندانوں میں ہلاکتوں پر انمول عرف پنکی گرفتار، ہلاک ہونے والے افراد کی جانب سے...
کراچی مجھے کہا جا رہا ہے بنی گالا کے بندے کا نام لو، پنکی ۔ پولیس اپنی مرضی کا بیان دلوانا چاہتی ہے، اسپیشل...
لاہوروفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑر نے کہا ہے کہ فی الحال 28 ویں ترمیم کے آثار نظر نہیں آرہے ، پارلیمنٹ میں...
لاہور پاکستان کے ممتاز دانشور، سینئر صحافی، کالم نگار اور ماہنامہ اردو ڈائجسٹ کے مدیرِ اعلیٰ الطاف حسن قریشی...
کراچی سندھ حکومت نے بھی کاروباری اوقات کی پابندی ختم کردی ، فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کی مارکیٹوں، شاپنگ مالز،...
کراچی صدرٹرمپ انتظامیہ کی یو اے ای کو ایران کے اہم جزیرے پر قبضے کی ترغیب، واشنگٹن کا خلیجی ریاستوں کو ایران...
اسلام آباد دورہ چین، وزیر اعظم شہباز شریف بیجنگ سے قبل ہانگ ژو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے...